menu icon

سردیوں میں مٹر کھانے کے حیران کن فوائد

مٹروں میں پروٹین کی بہتات ہوتی ہے اور سبزیجاتی پروٹین کا یہ اہم ترین ماخذ بھی ہے
web desk dharti ویب ڈیسک


مٹر کھانے کے کئی طبی اور غذائی فوائد ہیں۔ مٹروں میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو بالخصوص موسمِ سرما میں امنیاتی نظام مضبوط بناکر ہمیں سردیوں کی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ مٹروں میں فائبر، پروٹین، معدنیات، وٹامن، فائٹونیوٹریئنٹس اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے ماہرینِ غذائیت مٹر کھانے کا مشورہ دے رہے ہیں کیونکہ اس میں نت نئے طبی اور غذائی فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اور اب مزید طبی پہلو سامنے آئے ہیں۔ موسمِ سرمامیں مٹرہرجگہ دکھائی دیتے ہیں۔ دالوں کے خاندان کے خوشنما اور خوش ذائقہ مٹر بچوں اور بڑوں میں یکساں مشہور ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مٹر بہت سے کھانے کا حصہ ہیں۔ تاہم اس کے نئے طبی فوائد سامنے آئے ہیں جو مٹروں کی اہمیت مزید بڑھاتے ہیں۔مٹروں میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو بالخصوص موسمِ سرما میں امنیاتی نظام مضبوط بناکر ہمیں سردیوں کی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ مٹروں میں فائبر، پروٹین، معدنیات، وٹامن، فائٹونیوٹریئنٹس اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ مٹرکھانے سے چاربڑے طبی فوائد سامنے حاصل ہوتے ہیں جو درج ذیل ہیں۔

ذیابیطس میں مفید:

مٹرکھانے سے خون میں شکر کی مقدار قابو میں رہتی ہے کیونکہ اس کا گلائسیمک انڈیکس بہت کم ہوتا ہے۔ دوسری جانب مٹروں میں ریشہ (فائبر) بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو ہاضمے کو بہتربناتا ہے اور خون میں شکر کی مقدار قابو میں رکھتا ہے۔

جلد کیلئے مفید:

مٹروں میں ہماری جلد کے لیے انتہائی مفید اجزا پائے جاتے ہیں۔ ان میں سب سے اہم وٹامن بی 6 ، وٹامن سی اور فلیٹ یعنی فولک ایسڈ کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ تینوں اجزا مل کر نہ صرف اندرونی جسمانی سوزش (انفلیمیشن) کم کرتے ہیں۔ ان کی بدولت بدن میں فری ریڈیکلز کم بنتے ہیں اور ان کا نقصان بھی کم ہوتا ہے۔ اس طرح جلد کی لچک اور چمک برقرار رہتی ہیں

پروٹین کا خزانہ:

مٹروں میں پروٹین کی بہتات ہوتی ہے اور سبزیجاتی پروٹین کا یہ اہم ترین ماخذ بھی ہے۔ یاد رہے کہ ہم گوشت، انڈوں اور دودھ وغیرہ سے پروٹین حاصل کرتے ہیں۔ لیکن ان غذاؤں سے ہٹ کر مٹر ہمیں بہترین پروٹین فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ صرف سبزیاں کھاتیہیں تو پروٹین کی کمی مٹروں سے پوری ہوسکتی ہے۔

 کولیسٹرول میں کمی:

مٹرکا باقاعدہ استعمال نیاسین نامی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جو مضر کولیسٹرول اور چکنائیوں کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ اس طرح مضر کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور مفید کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ مٹرامراضِ قلب اور بلڈ پریشر کے خطرات کو کم کرسکتیہیں کیونکہ یہ کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں