ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور پی سی بی سربراہ رمیز راجا نے پہلے کرکٹ کے میدان اور پھر کمنٹری بکس میں اپنے جوہر دکھائے لیکن اب وہ گلوکاری کے میدان میں بی طبع آزمائی کر رہے ہیں۔
رمیز راجا نے 80 اور 90 کی دہائی میں کرکٹ کے میدانوں میں اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھا کر ایک دنیا کو اپنے کھیل کا گرویدہ بنایا اور جب کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تو میدانوں میں کمنٹیٹر کی صورت واپس آئے اور خوبصورت کمنٹری سے سب کے دل موہ لیے۔
سابق پاکستانی کپتان کمنٹری کے لیے ان دنوں سری لنکا میں موجود ہیں اور لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کمنٹری کر رہے ہیں تاہم اسی دوران سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سری لنکا کی معروف گلوکارہ ’’یوہانی‘‘ کے ساتھ ان کے دنیا بھر میں مقبولیت پانے والے گانے ’’مانیکے مگے ہتھے‘‘ گایا۔
Ramiz Raja showing his other talent today❣ pic.twitter.com/hBieEnixoT
— Basit Subhani (@BasitSubhani) August 5, 2023
ان کے گنگنانے کی ویڈیو دیکھ کر صارفین کے ساتھ ان کے پرستاروں پر بھی یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ سابق کرکٹر اچھا گنگنا بھی لیتے ہیں اور سابق اوپنر نے یہ ثابت کر دیا کہ گانا اور گنگنانا ہر ایک کو آتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو ایل پی ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے اور اس ویڈیو پر یہ دلچسپ کیپشن لکھا گیا ہے کہ یہ ایک بیٹنگ لیجنڈ ہیں لیکن رمیز راجہ کی گلوکاری کی مہارت یوہانی کے ساتھ کتنی اچھی ہے؟ کیا رمیز یوہانی کو چیلنج کرسکتے ہیں؟
مذکورہ ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں اور دلچسپ تبصرے کیے
جا رہے ہیں۔