ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اداکارہ کے حاملہ ہونے کے حوالے سے افواہیں شروع ہوئیں تاہم اداکارہ یا وکی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تو یہ افواہیں دم توڑ گئیں۔
تاہم اب ایک بار پھر کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنیں لیکن اس بار اداکارہ کی جانب سے ان افواہوں پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے افواہوں کو رد کرتے ہوئے اپنے قریبی دوستوں کو بتایا کہ میں ابھی اپنی فلموں کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد ہی بچے کی منصوبہ بندی کروں گی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اس وقت ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے، منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان اور عمران ہاشمی بھی ہیں۔
اس کے علاوہ اداکارہ سری رام راگھون کی فلم میری کرسمس کی شوٹنگ بھی کر رہی ہیں، فلم رواں سال کے آخر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔