ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) بالی وُوڈ انڈین فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنی مشہور سُپر ہِٹ فلم شہنشاہ کی جیکٹ سعودی پروڈیوسر کو تحفہ میں دے دی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی سُپر ہِٹ فلم شہنشاہ میں اسٹیل کے بازو والی جو جیکٹ پہنی تھی وہ اپنے سعودی دوست ترکی العلشیخ کو تحفہ کے طور پر دے دی۔
ترکی العلشیخ نے اپنے ٹوئٹر پر شہنشاہ فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن کی طرف سے تحفہ میں ملی ہوئے اس جیکٹ کیلئے شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں اُنہوں نے انڈین اداکار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ امیتابھ بچن صرف انڈیا میں بلکہ پوری دُنیا کیلئے قابلِ فخر شخصیت ہیں ۔
جس کا جواب دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے پیارے اور خیال رکھنے والے دوست یہ میرے لئے بہت ہی اعزاز کی بات ہے کہ آپ کو میری یہ اسٹیل کے بازو والی جیکٹ کا تحفہ مل گیا ہے جو میں نے اپنی فلم شہنشاہ میں پہنی تھی ۔ کسی دن آپ کو بتاوں گا کہ میں نے اسے کیسے حاصل کیا تھا۔
امیتابھ بچن کی فلم شہنشاہ 12 فروری 1998 میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی جس نے انڈیا سمیت پوری دُنیا سے خوب کامیابی حاصل کی تھی اور اس فلم میں امیتابھ بچن کے کردار کو فلم کو دیکھنے والے شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔
ترکی العلشیخ ایک سعودی پروڈیوسر ، شاعر اور یوڈی المیریا فٹ بال کلب کے مالک ہیں جو کہ امیتابھ بچن کے خاص دوست بھی ہیں ۔