آج ہم اُن عظیم خواتین کے بارے میں بات کرنے والے ہیں جو کہ اپنی پوری زندگی بغیر کسی معاوضے بغیر کسی آرام اور چُھٹی کے کام کرتی آرہی ہیں ۔ ہم لوگ اکثر خود کو موٹیویٹ رکھنے کیلئے زندگی میں کامیاب ہونے کیلئے موٹیویشنل سپیکرز کی کتابیں پڑھتے ہیں ، اُن کی ویڈیوز دیکھتے ہیں تا کہ ہم خود کو موٹیویٹ رکھ سکیں اور اپنی زندگی میں کامیاب ہوسکیں لیکن یقین کریں موٹیویشنل سپیکرز کو سُن کر آج تک کوئی بھی انسان دُنیا میں کامیاب نہیں ہوا کیونکہ موٹیویشنل سپیکر کا اگر آپ سیمنار جوائن کرتے ہیں تو وہ سیمنار ہونے تک تو آپ موٹیویٹ رہتے ہیں لیکن جیسے ہی آپ سیمینار ختم ہونے کے بعد ہال سے باہر آتے ہیں تو آپ کو موٹیویشن والا لیول پھر سے ڈاون ہوجاتا ہے ۔
زندگی میں خود کو ہر وقت موٹیویٹ رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے گھر میں موجود دُنیا کے سب سے بڑے عظیم موٹیویشنل سپیکر کی زندگی کے بارے میں پڑھیں دیکھیں سمجھیں اور خود کو موٹیویٹ رکھیں اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ آپ کے گھر میں تو کوئی موٹیویشنل سپیکر نہیں ہے جناب ہے نہ آپ غور سے دیکھیں تو آپ کو مل جائے گا آپ ہر وقت اُس کی باتوں سے اُس کے کام سے موٹیویشن لے سکتے ہیں ۔
ناظرین یہ آپ کی ماں ہے آج آپ کو سیکھاتے ہیں کہ آپ اپنی ماں سے موٹیویشن کیسے لے سکتے ہیں ذرا اپنی ماں کی زندگی کے بارے میں غور کریں کہ وہ اپنے ماں باپ کا گھر چھوڑ کر ہمارے باپ کے ساتھ شادی کرکے انجان لوگوں کے بیچ میں رہنے آئی ہے وہ لوگ جن کے بارے میں اس کو کچھ معلوم نہیں کہ کیسے ہیں کیا کرتے ہیں ان کا رویہ کیسا ہے ۔
شادی ہونے سے لے کر جب تک زندہ رہتی ہیں وہ بغیر کسی تنخواہ بغیر کسی چُھٹی مفت میں ہمارے گھر کے کام کرتی ہے کچن میں ہمارے لئے کھانا بناتی ہے ، ہمارے گندے کپڑے دھوتی ہے ، ہمارے گھر کی صفائی کرتی ہے ، ہمارے گھر کی چوکیدار بن کر حفاظت کرتی ہے ، ہم لوگوں کو اتوار کو چُھٹی ہوتی ہے لیکن وہ پھر بھی اتوار کو یا تو کچن میں ہمارے لئے کھانا بنا رہی ہوتی ہے یا پھر ہمارے گندے کپڑے دھو رہی ہوتی ہے ۔
بات یہاں پر بھی ختم نہیں ہوتی عید یا کوئی اور تہوار ہو ہم سب چُھٹی کی خوشی منا رہے ہوتے ہیں لیکن وہ پھر بھی ہمارے لئے کام کررہی ہوتی ہے کبھی کھانا بنا رہی ہے تو کبھی برتن دھو رہی ہے یا پھر صفائی وغیرہ کر رہی ہے ۔
یہ پوری زندگی بغیر کسی معاوضے کہ کام کرتی ہے ایسی عورتیں پوری دُنیا میں ہر گھر میں موجود ہے جوکہ ہماری مائیں ہیں اگر زندگی میں موٹیویشن لینی ہی ہے تو اپنی ماں کو دیکھا کریں ۔
آج کل کی نوجوان نسل کو دیکھیں تو چند ماہ اگر ان کو کام نہ ملے یا پھر کسی کام میں وقت لگ جائے یا پھر بدقسمتی سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑجائے تو ہم لوگ ہمت ہار جاتے ہیں مایوس ہوجاتے ہیں جناب زندگی میں جب کبھی بھی ناکامی ملے تو پریشان ہونے کی بجائے اپنی ماں کو ہی دیکھ لیا کریں کہ کیسے وہ گرمی سردی ، خوشی غمی ، بغیر اپنی صحت کے پرواہ کیے ہمارے لئے بغیر اجرت کے اپنی زندگی ہمارے لئے گزارتی ہے ۔
اگر میں اپنی بات کروں تو میں نے اپنی زندگی میں سب سے زیادہ موٹیویشن اپنی ماں کو دیکھ کر ہی لی ہے اور آج الحمداللہ ایک کامیاب زندگی گزار رہا ہوں ۔