ڈیلی دھرتی (نیوز ڈیسک) سائفر سے متعلق سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی
سائفر کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیوکا دوسرا حصہ سامنے آگیا ہے
آڈیو میں سنا جاسکتاہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان شاہ محمودقریشی کو مخاطب کرکے کہہ رہے ہیں کہ کل اعظم خان ،آپ اور فارن سیکریٹری کی میٹنگ ہوگی۔
اس کو ہم نے کہنا ہے کہ چپ کرکے ہماری مرضی کے میٹنگ منٹس لکھ دے ،ہم نے امریکا کا نام کسی صورت نہیں لینا ہے۔
#EXCLUSIVE: Part 2 of the cipher conspiracy leaked, the then PM @ImranKhanPTI with his foreign minister @SMQureshiPTI and planning minister @Asad_Umar and PS Azam Khan discussing how to give twist to the cipher and sell it as a conspiracy against his Govt in the public. pic.twitter.com/yIVmGboGX0
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) September 30, 2022
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی سائفر سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آئی تھی، آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی جس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں‘۔
اعظم خان کو آڈیو میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں، اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو میں نے سوچا ہے کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے؟ ایک میٹنگ کریں شاہ محمود اور فارن سیکرٹری کی جس میں شاہ محمود لیٹر پڑھ کر سنائیں گے اور وہ جو بھی پڑھ کر سنائیں گے اس کو کاپی میں بدل دیں گے وہ میں منٹس میں کر دوں گا، فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے‘۔