ڈیلی دھرتی (سپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ون دے سیریز میں شکست کے باوجود بابر اعظم کی رینکنگ میں کوئی فرق نہیں پڑا۔
آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر جنوبی افریقا کے وین ڈر دوسان اور کوانٹن ڈی کوک ہیں۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کا چوتھا جب کہ امام الحق پانچویں نمبر پر ہیں۔
بولرز میں محمد سراج کی بالادستی
نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھارت کی جانب سے بہترین بولنگ کرنے والے محمد سراج کو صلے آئی سی سی کی ٹاپ پوزیشن مل گئی ہے۔ نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ دوسرے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسرے اور چوتھے نمبر پر مچل اسٹاک موجود ہیں۔ ٹاپ ٹین بولرز میں شاہین شاہ آفریدی کا آٹھواں نمبر ہے۔ محمد نواز کا 28واں، اور شاداب خان کا 38واں نمبر ہے۔
کوئی پاکستانی آل راؤنڈر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں
ون ڈے کے ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ بنگلا دیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔
بہترین آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا دوسرا، بنگلا دیش کے مہدی حسن کا تیسرا اور افغان بولر راشد خان کا چوتھا نمبر ہے۔