ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔
جواب میں گرین شرٹس نے بنگلا دیش کا 128 رنزکا ہدف باآسانی حاصل کرلیا، پاکستان نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
𝐓𝐡𝐫𝐨𝐮𝐠𝐡 𝐭𝐨 𝐭𝐡𝐞 𝐬𝐞𝐦𝐢𝐬! 🇵🇰#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/e1yyRxjeag
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 6, 2022
پاکستان کی جانب سے آغاز بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔
پاکستان کو پہلا نقصان 57 رنز پر اٹھانا پڑا، بابر اور رضوان نے پہلی وکٹ کے لئے 57 رنز کی شراکت قائم کی۔
بابر اعظم 25 رنز بناکر نسوم احمد کی گیند پر مستفیض الرحمان کو کیچ تھما بیٹھے۔
63 کے اسکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی، محمد رضوان 32 رنز بناکر عبادت حسین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد محمد نواز اور محمد حارث نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور اسکور 92 رنز تک پہنچایا تو محمد نواز بھی اپنی وکٹ گنوابیٹھے، وہ 4 رنز بناکر چلتے بنے۔
121 کے اسکور پر پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی، محمد حارث 31 رنز بناکر شکیب الحسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
محمد حارث کے آؤٹ ہوتے ہی 126 رنز پر پاکستان کو پانچواں نقصان اٹھانا پڑا، افتخار احمد ایک رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ شان مسود 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے نسوم احمد، شکیب الحسن، شہادت حسین اور مستفیض الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔
گروپ ون سے نیوزی لینڈ اورانگلینڈ جبکہ گروپ ٹو سے پاکستان اور بھارت نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، سیمی فائنل میں کون کس سے کھیلے گا فیصلہ بھارت زمبابوے میچ کے بعد ہوگا۔
اس سے قبل آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
🚨 T O S S A L E R T 🚨
Bangladesh win the toss and elect to bat first 🏏#WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #PAKvBAN pic.twitter.com/HW15SWRU6E
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 6, 2022
بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔
Pakistan restrict Bangladesh to 127/8 👏
Who is winning this?#T20WorldCup | #PAKvBAN | 📝: https://t.co/eA8evvzzw5 pic.twitter.com/A7ozgdMIyv
— ICC (@ICC) November 6, 2022
بنگلہ دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز نجم الحسین شنٹو اور لٹن ڈاس نے کیا، 21 رنز پر بنگال ٹائیگرز کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔
لٹن ڈاس 10 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر شان مسود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
21 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد نجم الحسین شنٹو اور سومیا سرکار نے دوسری وکٹ کے لئے 52 رنز کی شراکت قائم کی۔
بنگلہ دیش دوسری وکٹ 73 رنز پر گنوا بیٹھا، سومیا سرکار 20 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
73 کے اسکور پر ہی بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ بھی گر گئی، کپتان شکیب الحسن پہلی ہی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسین شنٹو نے نصف سنچری اسکور کی تو 91 رنز پر چوتھا نقصان اٹھانا پڑا، شنٹو 54 رنز بناکر افتخار احمد کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
Najmul Shanto brings up his second T20I fifty 🔥#T20WorldCup | #PAKvBAN | 📝 https://t.co/eA8evvzzw5 pic.twitter.com/4qwdga1NoH
— ICC (@ICC) November 6, 2022
بنگال ٹائیگرز کی پانچویں اور چھٹی وکٹ 107 رنز پر گرگئی، پہلے شاہین شاہ آفریدی نے مصدق حسین کو بولڈ کردیا، انہوں نے 5 رنز بنائے، اس کے بعد نور الحسن صفر بھی صفر پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
109 پر بنگلہ دیش کی ساتویں وکٹ بھی گرگئی، شاہین شاہ آفریدی کی گیند تسکین ایک رن بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
بنگلہ دیش کو آٹھواں نقصان 126 رنز اٹھانا پڑا، نسوم احمد 7 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ عفیف حسین رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب شاہین شاہ آفریدی کامیاب بولر رہے انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
☄️ 4️⃣-2️⃣2️⃣
Career-best figures for @iShaheenAfridi in T20Is 🌟#WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #PAKvBAN pic.twitter.com/pp6V3jsrEz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 6, 2022
اس کے علاوہ شاداب خان نے 2 اور افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ لی۔
ٹاس جیتنے کے بعد بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ اس میچ کے لئے ہم بہت پُر جوش ہیں۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ اعتماد بڑھاتی ہے، 2 شکست کے بعد اب ہم اس میچ پر فوکس کر رہے ہیں۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے