رمضان المبارک کا با برکت مہینہ چل رہا ہے تو اس میں ہر مسلمان کو معلوم ہونا چاہیے کہ روزہ دار کو کن باتوں اور چیزوں سے بچنا ہوتا ہے ۔
کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ان کا جاننا ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے تاکہ وہ ان سے بچ سکے ۔
ہر وہ چیز جو معتاد راستوں یعنی (منہ ، ناک ، کان وغیرہ ) سے انسان کے بدن میں داخل ہوجائے اور اس کے ساتھ جماع یا ہر وہ فعل جس میں جماع کا معنی پایا جائے روزے کی حالت میں وہ کام ہو جائے تو روزہ ٹوت جاتا ہے خواہ غلطی سے ہو یا زبردستی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ۔
۱۔ اگر روزے کی حالت میں کوئی شخص اپنی بیوی سے جماع کر لے تو اس کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے اس کی پھر قضا دینی پڑتی ہے ۔
۲۔ بوسہ لینے چھونے اور بار بار دیکھنے یا پھر مشت زنی کے سبب اگر کسی شخص کی منی خارج ہو جائے تو اس کا روزہ ضائع اور باطل ہو جائے گا اس کی پھر اسے قضا دینی ہوگی ۔
۳۔ قصداً یعنی ارادہ کرکے کھانے اور پیسے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے
﴿وَكُلوا وَاشرَبوا حَتّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الخَيطُ الأَبيَضُ مِنَ الخَيطِ الأَسوَدِ مِنَ الفَجرِ ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيامَ إِلَى الَّيلِ …﴿١٨٧﴾… سورة البقرة
“تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ صبح کا سفید دھاگہ سیاہ دھاگے سے ظاہر ہو جائے پھر رات تک روزے کو پورا کرو۔”[2]