آج ہم دُنیا کی سب سے بڑی مسجد کے بارے میں دلچسپ معلومات اپنے ناظرین کے ساتھ شیئر کرنے جارہے ہیں مسلمانوں کو یہ یہ جاننا چاہیے کہ دُنیا کی سب سے بڑی مسجد کونسی ہے اور اس کا رقبہ کتنا ہے اور یہ مسجد کونسے مُلک میں موجود ہے اور اس میں کتنے افراد کی گنجائش ہے ۔
اگر آپ بھی دُنیا کی 5 سب سے بڑی مسجد وں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ہمارے ساتھ بنے رہیے گا ہم آپ کو مکمل تفصیل دینے جارہے ہیں جو کہ آپ کے علم میں اضافہ کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
دُنیا کی سب سے بڑی مساجد میں سے پہلے نمبر پر سب سے بڑی مسجد کا اعزاز مسجد الحرام کو حاصل ہے ۔ اس کو مسجد حرام بھی کہا جاتا ہے۔
یہ مسجد سعودی عرب کے مشہور شہر مکہ میں واقع ہے جو کہ مسلم دُنیا کیلئے اہم قدر علامات کے مطابق ہے اس کے پہلے معمار آسمانی فرشتے تھے ۔
اس مسجد کا تذکرہ پہلی مرتبہ 638 میں ہوا تھا اور یہ اسلام کے پیروکاروں کی مرکزی مسجد کو دُنیا کی سب سے بڑی مسجد بنانے اور زیادہ سے زیادہ زائرین کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے کئی بار اس کو تعمیر کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کی گنجائش بنائی جاسکے کیونکہ پوری دُنیا سے لوگ حج اور عمرہ کیلئے یہاں پر حاضر ہوتے ہیں اس لئے اس کو وسیع کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے ۔
اس مسجد میں آنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے ۔ مذہبی کمپلیکس کا رقبہ 357 ہزار مربع میٹر ہے لیکن اگر آپ غور کریں تو یہ مسجد مسلسل پھیل رہی ہے اس میں مزید رقبہ شامل کیا جارہا ہے تاکہ زائرین کی تعداد اگر 20 لاکھ سے تجاوز بھی کرے تو آسانی سے آسکیں۔
اس طرح سے رقبہ اور زائرین کی تعداد کے لحاظ سے مسجد الحرام دُنیا کی سب سے بڑی مسجد ہے ۔
مسلمانوں کیلئے دُنیا کی دوسری بڑی مسجد ، مسجد نبوی ہے جو کہ مدینہ میں موجود ہے ۔ یہ دُنیا کی دوسری سب سے بڑی مسجد ہے عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ مسجد نبوی کی تعمیر 622 میں شروع کی گئی تھی اور خود پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ نے اس میں حصہ لیا تھا ۔
حج کے دوران مسجد نبوی میں 1 ملین مسلمانوں کی گنجائش موجود ہے مسجد کا رقبہ 400 ہزار مربع میٹر ہے ۔
دنیا کی سب سے بڑی مساجد میں سے تیسری بڑی مسجد کا نمبر اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد کا آتا ہے اس کی تعمیر عرب کی حکومت نے کروائی تھی ۔
مسجد کی عمارت دلکش اور خوبصورت مناظر پیش کرنے والے علاقے میں تعمیر کی گئی ہے جو کہ قابلِ ذکر ہے کہ اس کا ڈیزائن دوسری مسلم مساجد کے روائیتی فن تعمیر سے بہت مختلف ہے فیصل مسجد میں تقریباً 300 ہزار لوگوں کی گنجائش موجود ہے فیصل مسجد کا رقبہ 5000 مربع میٹر ہے ۔
دُنیا کی چوتھی بڑی مسجد انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں واقع ہے جس کا نام آزادی مسجد رکھا گیا ہے ۔ جب 1949 میں مُلک آزاد ہوا تھا تو اس وقت اس عظیم واقعہ کو جنوب مشرقی ایشیا میں سب سے بڑے مذہبی کی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
مسجد کی تعمیر 1961 میں شروع ہوئی اور اس میں ایک ہی وقت میں تقریباً 120 ہزار لوگوں کی جگہ موجود ہے ۔
حسن ثانی مسجد مسلم دُنیا کی سب سے بڑی مساجد میں سے پانچویں نمبر پر آتی ہے ۔ حسن مسجد نہ صرف اپنے بڑے سائز کیلئے مشہور ہے بلکہ خوبصورتی کے لحاظ سے بھی حیران کن ہے ۔
مسجد کے شیشے کے بڑے ہال سے بحراوقیانوس کا ایک شاندار منظر پیش کرتے ہیں ، مسجد میں 105 ہزار افراد کی گنجائش موجود ہے مسجد کا رقبہ 9 ایکڑ ہے ۔
اُمید ہے آپ کو دُنیا کی سب سے بڑی مسجد کے بارے میں دی گئی معلومات اچھی لگی ہوگی مزید اس طرح کی انفارمیشن سے بھرپور تحریریں پڑھنے کیلئے ہماری سائٹ کو روزانہ وزٹ کیا کریں شکریہ