ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیر کو سونے کی قیمت میں 1800 روپے فی تولہ کی زبردست کمی دیکھنے میں آئی کیونکہ امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں اپنی قدر کھو رہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1,800 روپے اور 1,544 روپے فی 10 گرام کی کمی سے بالترتیب 1,50,000 روپے اور 128,600 روپے پر طے ہوئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 117884 روپے تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں زرد دھات کی قیمت 4 ڈالر فی اونس کمی کے بعد 1640 ڈالر پر آ گئی۔
پاکستان میں قیمتی اشیاء کی قیمتیں دبئی کی مارکیٹ میں قیمت کے مقابلے میں تقریباً 1,500 روپے کم ہیں۔
دریں اثنا، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1,580 روپے اور فی 10 گرام 1,354.60 روپے پر برقرار رہی۔