menu icon

سنگاپور کی 22 سالہ طالبہ ملکہ حسن بن گئیں

کیریسا مس یونیورس مقابلے میں سنگاپور کی نمائندگی کریں گی
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں 22 سالہ طالبہ کیریسا یاپ نے ’مس یونیورس سنگاپور‘ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

گرینڈ فائنلز کے سوال و جواب کے راؤنڈز کے دوران ججوں کو اپنی ذہانت اور اعتماد سے متاثر کرنے کے بعد، کیریسا دوسرے مقابلے کے امیدواروں سے الگ تھیں۔

کیریسا نے ججوں کے دل بھی جیت لیے جب انہوں نے ایک خوبصورت پیلے گاؤن میں ملبوس ریپ پر واک کی ۔

سنگاپور میں ملکہ حسن کے فاتح کا اعلان کیا گیا جیسے ہی ججز نے کیریسا یاپ کا نام پکارا تو ان کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھا اور پورا ہال بھی تالیوں سے گونج اٹھا۔ مس یونیورس سنگاپور 2022 کے اختتام کے ساتھ کیریسا اب سنگاپور کی نمائندہ کے طور پر مس یونیورس 2022 کے لیے تیار ہو جائیں گی جو اگلے سال جنوری میں امریکہ میں ہونے والی ہے۔

یوون سشیریکھا اور ڈینسیا ڈیلنج نے بالترتیب پہلی اور دوسری رنر اپ کا خطاب حاصل کیا۔

دونوں خواتین کو ٹرافیاں بھی پیش کی گئیں جو ملک میں پائے جانے والے انگسانہ درختوں کی گھریلو لکڑی سے بنی ہیں۔

واضح رہے کہ مس یونیورس سنگاپور 2022 سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کے شعبہ کاروبار میں اپنی کلاس کی ذہین ترین طالبات میں سے ایک ہے۔

کیریسا یاپ ایک فیشن اسٹار ہونے کے علاوہ تائیکوانڈو کی بھی تربیت یافتہ ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Carissa Yap (@ca.rissa)

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

مرغی کے گوشت کی قیمتیں 1000 تک پہنچنے کا خدشہ ،











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں