سابق کرکٹر اور سوئنگ باولنگ کے بادشاہ وسیم اکرم نے یوٹیوب چینل بنانے سے متعلق ٹوئٹ کردیا۔
ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) سابق سوئنگ باولر وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ عرصہ وقفہ کے بعد ویڈیو بنارہے ہیں ۔
اس کے ساتھ ساتھ وسیم اکرم نے اس ویڈیو میں اپنے فین (مداحوں) کو رمضان المبارک کے مہینہ میں زکواۃ دینے کی نصیحت کی ۔
ویڈیو کے آخر میں وسیم اکرم نے کہا کہ وہ سوچ رہے ہیں کہ اپنا خود کا ایک یوٹیوب چینل بنا لیں ۔ اُنہیں بہت سارے دوست بھی کہہ رہے ہیں لیکن وہ اپنے چاہنے والے فین کی رائے لینا چاہتے ہیں ۔
– I hope you all are having a blessed Ramadan ❤️
A big shoutout to @SAfridiOfficial and his team at @SAFoundationN for the charity work they have been doing 👍
Also tell me, should I open my YouTube channel??? What do you all think??? pic.twitter.com/CyjOy8u5K7
— Wasim Akram (@wasimakramlive) April 13, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ آج کل انٹرنیٹ صارفین زیادہ سے زیادہ 2 سے ڈھائی منٹ کی ویڈیو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اُن کا یوٹیوب چینل لائف اسٹائل پر ہوگا، اُن کی ویڈیوز میں زیادہ سے زیادہ اُن کا لائف اسٹائل، روز مرہ کی روٹین اور ورزش سے متعلق معلومات ہوگی۔