ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا،
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث 11 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق تمام افراد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے جن میں 2 بچے، 3 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر 77 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ پنجاب کے مختلف مقامات پر زخمی ہونے والوں کی تعداد 2 ہے۔
زلزلے میں مجموعی طور پر 172 گھروں کو نقصان ہوا،
خیبرپختونخوا میں 169، آزاد کشمیر میں 2 گھروں کو نقصان، خیبرپختونخوا میں 22 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں،
خیبرپختونخوا میں 4 سکولوں اور 4 عمارتوں کو معمولی نقصان ہوا، گلگت بلتستان میں ایک مسجد شہید ہوئی، غذر میں ساندی یاسین پل کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
زلزلے میں مجموعی طور پر19 مویشی ہلاک ہوئے جن میں خیبرپختونخوا میں 17، آزادکشمیر میں 2 مویشی ہلاک ہوئے، گلگت بلتستان میں مویشیوں کا باڑہ بھی گر گیا، آزاد کشمیر میں مویشیوں کے ایک باڑے کو جزوی نقصان۔
EQ Tremors-21 March 23
In view of EQ of 6.8 mg, (yesterday in Pak), a Special Session of NEOC was held today at NDMA incorporating all relevant stake holders. The session was chaired by Chairman NDMA, Lt Gen Inam Haider Malik. pic.twitter.com/nzCEX0hXVt— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) March 22, 2023