ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا چینی صدر شی جن پنگ کا تیسری بار انتخاب اورسعودی عرب ایران کے سفارتی تعلقات بحال انتہائی خوش آئند ہیں
شیخ رشید نے کہا آئی ایم ایف کافیصلہ آنے تک بجلی14.24تک فی یونٹ مہنگی ہوجائیگی،
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 11, 2023
انہوں نے کہا علی بلال کاپورسٹ مارٹم رپورٹ کے باوجودکیس رجسٹر ہوانہ ہی خیبر پختونخوا سے الیکشن کی تاریخ آئی،
شیخ رشید نے کہا انتخاب سے انحراف بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوگا۔
شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کے فضل الرحمان کے سمدھی کی حکومت ،پنجاب میں زرداری کے فرنٹ مین محسن نقوی کی حکومت ہے ،
ان کا کہنا تھا کے ہم قطراوراقوام متحدہ میں سیکورٹی دے سکتے ہیں،
اپنے ملک کے الیکشن میں نہیں ،الیکشن کمیشن اپنابوجھ شہبازشریف کے گلے میں ڈال رہاہے ،ملک کی آئینی قانونی بقا90دن میں انتخاب کروانے میں ہے ورنہ ہیجان اورغیریقینی ہے۔
شیخ رشیداحمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے ہرایک نے انگوٹھارکھ کراپناحصہ لے لیاہے ،فضل الرحمان نے ہائوسنگ، مذہبی اموراورمواصلات دبوچ لیں، ملک اقتصادی انتظامی اورسماجی بحران میں آگیاہے ،آئینی اورقانونی بحران شدیدترین ہوتاجارہاہے، سپریم کورٹ آخری امیدہے ،آئین قانون اوراپنی عزت کوبچائے بلآخریاغریب مرے گایاسڑکوں پرآئے گا۔