ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے لئے کے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو اطلاع کر دی گئی تاہم عمران خان کو گرفتار کر کے مچھ جیل لے جائے جانے کا امکان ہے
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے آنٹی رائٹ فورس سمیت 1000 سے زائد پولیس اہلکار طلب کیے جانے کا امکان ہے
تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے لیے آنے والی کوئٹہ پولیس ٹیم میں ایس پی ندیم، ڈی ایس پی عبدالستار، سب انسپکٹر اور دیگر 2 اہلکار شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ پولیس کی ٹیم عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں درج مقدمے کے ضمن میں جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس کوئٹہ پولیس کی معاونت کرے گی