ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے نہ کیے تو ہمارے لیے وزارتوں میں رہنا مشکل ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار اتوار کو کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
وزیر خارجہ نے کہا وفاقی حکومت نے امداد کا جو اعلان کیا گیا تھا وہ ابھی تک پورا نہیں ہو سکا وفاقی حکومت نے 4 ارب 70 کروڑ روپے کی امداد کا وعدہ کیا تھا، وہ پورا کیا جائے
بلاول زرداری نے کہا وفاقی حکومت کی ترجیح سیلاب متاثرین ہونے چاہئیں۔
ہم وزیراعظم صاحب سے بھی بات کریں گے اور قومی اسمبلی میں بھی یہ مسئلہ اٹھائیں گے
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ہمارا مقابلہ غربت اور مہنگائی سے ہے۔ ہمارا مقابلہ کسی کٹھ پتلی یا سلیکڈ سے نہیں ہے۔
بلاول بھٹو نے ڈیجیٹل مردم شماری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ جائز اور صحیح مردم شماری ہو
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت مردم شماری سے متعلق پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ سندھ کے تحفظات کو نہیں سنتی تو ہم اس سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے۔‘