ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست اور پاکستان تحریک انصاف کی فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی کو پاکستان لانے کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے ططابق ایف آئی اے نے اس حوالے سے وزارتِ داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے فرحت شہزادی کو اشتہاری قرار دینے کے لیے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں گے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فرح شہزادی کو یو اے ای سے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فرحت شہزادی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ فرحت شہزادی کے خلاف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ذرائع ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرحت شہزادی کے اکاؤنٹس میں غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔
یاد رہے فرح خان نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں 60 کروڑ روپے کی اراضی صرف 8 کروڑ میں الاٹ کرائی تھی۔