ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے علاقے نیوکراچی اجمیر نگری میں رکشہ اسٹینڈ پر 2 ڈاکو ڈکیتی کررہے تے کہ موقع پر موجود لوگوں نے دونوں کو پکڑ لیا، مشتعل شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا ہے
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئ ۔لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے
پولیس کے مطابق واقعے کی ایک موبائل فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں دونوں ڈاکو مردہ حالت میں پڑے نظر آرہے ہیں اور ان کے جسم پر آگ لگی ہوئی ہے ڈاکوؤں کو آگ لگانے والے 5 شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ویڈیوز کی مدد سے ڈاکوؤں کو جلانے والے مزید لوگوں کی شناخت کررہے ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل، چھینے گئے موبائل فونز بھی ملے ہیں
پولیس نے مزید بتایا کہ مشتعل شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو زندہ جلا دیا ہے
پولیس کے مطابق شناخت کے بعد دونوں ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے۔ نادر حسین 14 مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے جب کہ دوسرا ڈاکو محمد عمران سرجانی تھانے میں ایک مقدمے میں گرفتار ہوچکا ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ زندہ جلائے جانے والے ڈاکو آج جبران نامی شہری کو لوٹ رہے تھے، جبران نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے پستول نکال لی تھی، پستول میں خرابی کے باعث گولی پھنس گئی اور چل نہ سکی، جس کے بعد ڈاکوؤں نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی