ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ترجمان این ایچ اے کا کہنا ہے کہ 306کلومیٹر طویل حیدرآباد -سکھر موٹر وے (ایم ۔6) کو 30 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
منصوبے پر 307ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ ایم -6 کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کی بنیاد پر تعمیر کیا جائے گا۔اس موٹر وے پر 15 انٹر چینج، دریائے سندھ پر 1 بڑا پُل، 19 انڈر پاس اور 6 فلائی اوورز تعمیر کئے جائیں گے۔
موٹروے پر دونوں طرف ہر 50 کلومیٹر کے فاصلے پر 10 سروس ایریاز تعمیر ہوں گے۔یہ موٹر وے جام شورو، حیدرآباد ،مٹیاری، بینظیر آباد، نوشہرو فیروز ، خیر پور اور سکھر کے اضلاع سے گزرے گی۔
سابق وزیر خزانہ اسد عمر نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ کے عوام کو حیدرآباد سکھر موٹر وے مبارک ہو ، یہ منصوبہ عمران خان کی حکومت میں ہتمی طور پر منظور ہو گیا تھا ۔
سندھ کے عوام کو حیدرآباد سکھر موٹر وے مبارک. یہ منصوبہ عمران خان حکومت میں ہتمی طور پر منظور ہو چکا تھا. ECNEC منظوری 2021. پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ منظوری 31 مارچ 2022. اس سے پہلے کنٹریکٹر بھی سیلیکٹ ہو چکا تھا. اب 8 ماہ برباد کرنے کے بعد امپورٹڈ حکومت کام شروع کر رہی ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 13, 2022
اسد عمر نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبہ عمران خان کے دور حکومت میں ہی منظور ہو چکا تھا، اب 8 ماہ برباد کرنے کے بعد امپورٹڈ حکومت کام شروع کر رہی ہے۔
مسلم لیگ ن کے وزیر احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ سکھر موٹروے پراجیکٹ کا وزیر اعظم شہباز شریف نے سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس منصوبہ کا آغاز 2018 میں ہونا تھا مگر PTI حکومت کی نااہلی نے التوا میں رکھا۔اس منصوبہ کو وفاق پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعہ پایہ تکمیل پہنچائے گا یوں نواز شریف کا پشاور-کراچی موٹروے کا وژن پایہ تکمیل ہوا
حیدرآباد-سکھر موٹروے پراجیکٹ کا وزیر اعظم شہباز شریف نے سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس منصوبہ کا آغاز 2018 میں ہونا تھا مگر PTI حکومت کی نااہلی نے التوا میں رکھا۔اس منصوبہ کو وفاق پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعہ پایہ تکمیل پہنچائے گا یوں نواز شریف کا پشاور-کراچی موٹروے کا وژن پایہ تکمیل ہوا pic.twitter.com/SXrFurwgyx
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) December 13, 2022