ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال سینٹورس کو ایک بار پھر سیل کر دیا گیا ہے۔
سینٹورس مال کو چاروں اطراف سے خار دار تاریں لگا کر سیل کیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری سینٹورس مال کے اطراف میں تعینات ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور فائر سیفٹی کے بتائے گئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے جبکہ آگ سے عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ نہیں کیا گیا۔
سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے سینٹورس مال کو سیل کیا گیا ہے، ڈائریکٹر بیلڈنگ کنٹرول نے دروازے پر نوٹس لگایا ہے کہ سینٹورس مال کو غیر قانونی استعمال پر سیل کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور اسلام آباد انتظامیہ نے رات گئے سنٹورس مال سے گارڈز اور مال انتظامیہ کو باہرنکال کر مال کو سیل کیا تھا
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویرالیاس کی وزیراعظم شہبازشریف سے تلخ کلامی کے اگلے روز اسلام آباد میں واقع ان کے سب سے بڑے شاپنگ مال سینٹارس کو سیل کیا گیا ہے
سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول نے سینٹارس مال کو سیل کیا، نوٹس کے مطابق سینٹارس مال کو غیر قانونی استعمال پر سیل کیا گیا ہے،سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور اسلام آباد انتظامیہ نے رات گئے مال سے گارڈز اور انتظامیہ کو نکال دیا تھا۔ #CentaurusMall #centaurus pic.twitter.com/H1iKboOPxf
— Khurram Iqbal (@khurram143) December 6, 2022
واضح رہے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے جب آزاد کشمیر کیلئے کسی منصوبہ کا اعلان نہیں کیا گیا تو وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان اپنی نشست سے احتجاجاً کھڑے ہوئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جس پر شہبازشریف غصے میں آگئے اور سردارتنویرالیاس سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا