ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لگتا ہے کہ ٹوئٹرکے نئے مالک ایلون مسک نے اسے 44 ارب ڈالرمیں خریدا ہی اس لیے تھا کہ پیسہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو زچ کرنے کے بھی تمام ترحربے آزمانے کا اختیارسنبھال لیں۔
ایلون کی ایک تازہ ٹویٹ نے سوشل میڈیا پربحث چھیڑ دی ہے کہ کیا وہ ٹوئٹرکو بند کرنے جارہے ہیں؟
یہ ٹویٹ قبرکی تصویرپرمبنی ہے جسکے کتبے پرچڑیا کی تصویرہے ، شان بےنیازی دکھانے والے ایلون نے کیپشن میں بھی کچھ واضح نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کو شاید وضاحت کی ضرورت بھی نہیں کیونکہ انہیں ایک نیا موضوع چاہیے تھا جو اس ٹویٹ نے فراہم کردیا۔
— Elon Musk (@elonmusk) November 18, 2022
ٹوئٹر پر ’ریسٹ ان پیس‘ اور ’گڈ بائے ٹوئٹر‘ ٹاپ ٹرینڈزمیں شامل ہیں ، نئے مالک کی عجیب وغریب حرکات سے پریشان صارفین اس خدشے کااظہار کررہے ہیں کہ بس اب ٹوئٹرکا وقت رخصت ہوا چاہتا ہے۔
https://twitter.com/iTOXlK/status/1593417208968904706?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1593417208968904706%7Ctwgr%5Ed74462a4d75b85030ac1f58608dbaebfed1abf4d%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30305741
https://twitter.com/MartinaGluscevi/status/1593459888323272705?t=J9RdyfYHbRR4Zo3mkSSLyw&s=19
پہلے چڑیا کو آزاد کیا اور اب دفنا دیا ، عجیب ذہنی بیمار بندہ ہے، ٹوئیٹر اب کسی کے لیے محفوظ نہیں رہا برائے مہربانی بات چیت کرتے ہوئے احتیاط کی جائے https://t.co/618iYiBclq
— M Qaiser Shakih (@mqaisershaikh) November 18, 2022