اگر آپ اپنا بجلی کا بل چیک کرنا چاہتے ہیں آن لائن بجلی کا بل چیک کرنے کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔ پاکستان میں اکثر اوقات ہمیں بجلی کا بل ہمارے گھر پر موصول نہیں ہوپاتا تو اس کی وجہ سے اکثر بل ادا کرنے کی آخری تاریخ بھی گزر جاتی ہے اور بعد میں جرمانہ کیساتھ بجلی کا بل ادا کرنا پڑتا ہے ۔
ایسی صورت میں آپ بجلی کا بل آن لائن چیک کرسکتے ہیں گھر بیٹھے اپنے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر سے یا پھر اپنے موبائل سے بجلی کا بل چیک کرنے کا طریقہ انتہائی آسان ہے آج ہم آپ کو آن لائن بجلی کا بل چیک کرنے کا طریقہ سیکھانے جارہے ہیں ۔
بجلی کا بل چیک کرنے کیلئے آپ اپنے علاقہ کے بل پر موجود بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کا نام یا اُن کی ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں کیونکہ ہر شہر کیلئے الگ کمپنی کام کر رہی ہے جیسا کہ ہم لاہور کی بات کریں کہ آپ لاہور میں بجلی کا بل کیسے چیک کرسکتے ہیں۔
سب سے پہلے آپ گوگل کروم اوپن کریں اور وہاں پر آپ ٹائپ کریں
Type on Google Chrome “Lesco Bill Duplicate”
جب آپ یہ سرچ کرتے ہیں تو جو گوگل میں سب سے اوپر آپ کو ویب سائٹ کا لنک دیکھائی دے گا اس پر آپ کلک کریں تو لیسکو کی آفیشل ویب سائٹ پر پہنچ جائیں گے ۔
ہم چونکہ لاہور میں رہتے ہیں تو اس کے حساب سے ہم لاہور کی بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کی ویب سائٹ پر آ گئے ہیں
اپنے بل پر آپ کسٹمر نمبر یا ریفرنس اوپر ٹاپ پر دیکھ سکتے ہیں ۔
جب آپ اس صفحہ پر جائیں گے تو یہاں پر آپ کے پاس دو آپشن موجود ہونگی پہلی میں آپ اپنے بل پر موجود جو ریفرنس نمبر ہوتا ہے اس نمبر کے ذریعے اپنے بل کو آن لائن چیک کرسکتے ہیں اور دوسری آپشن میں آپ اپنے کسٹمر آئی ڈی کی مدد سے اپنا آن لائن بل دیکھ سکتے ہیں ۔
اب مثال کے طور پر میں نے اپنے ریفرنس نمبر یہاں پر درج کر دیئے ہیں جیسا کہ آپ نیچے تصویر میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں ۔
ریفرنس نمبر لکھنے کے بعد آپ کسٹمر مینیو پر کے بٹن پر کلک کریں گے تو آپ کے پاس اگلی سکرین کچھ ایسے نظر آئے گی ۔
اب یہاں پر آپ نے ویو پرنٹ بل پر کل کرنا ہے تو آپ کے سامنے آپ کا بجلی کا بل آن لائن کُھل کر سامنے آ جائے گا ۔
اب آپ چاہو تو اس کو پرنٹ کر سکتے ہیں یا پھر چاہو تو آپ اس کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈوانلوڈ بھی کر سکتے ہیں ۔