اگر آپ بھی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک پر ویڈیو کو وائرل کیسے کرتے ہیں تو آپ بالکل درست جگہ پر آئے ہیں کیونکہ ہم آپ کو مکمل پروفیشنل طریقہ سمجھانے والے ہیں اور اگر آپ ہمارے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرتے ہیں تو آپ کی ویڈیو وائرل ہوجائے گی دیکھیں کسی بھی کام کو کرنے اور اس کے رزلٹ آنے میں تھوڑا سا وقت ضرور لگ جاتا ہے ۔
آج کل اگر دیکھیں تو سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سوشل میڈیا ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپ ٹک ٹاک ہی ہے اس پر لوگ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت دیتے ہیں گھنٹوں گھنٹوں لوگ ٹک ٹاک کی ویڈیوز دیکھتے رہتے ہیں تو اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹک ٹاک اس صدی کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اور استعمال ہونے والا موبائل ایپ ہے اور اس کے بلین میں استعمال کنندگان ہیں ۔
ٹک ٹاک اسٹارز کو دیکھ کر بے شمار لوگوں کے دل میں یہ بات آتی ہے کہ ہم بھی ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں بے شمار لوگ ویڈیوز بناتے بھی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان کی ویڈیو وائرل نہیں ہوتی یا ان کی ویڈیوز پر لوگ رُکتے ہی نہیں جس کی وجہ سے ان کی ویڈیوز وائرل نہیں ہوتی تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔
ٹک ٹاک ہو یا پھر کوئی دوسرا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ہو وائرل ہونے میں جو سب سے بڑا اور اہم کردار ادا کرتا ہے وہ ویڈیو کا ٹاپک ہوتا ہے یعنی ویڈیو کس موضوع پر بنائی گئی ہے آپ ٹک ٹاک پر اپنے پسندیدہ ٹک ٹاکرز کی ویڈیوز کیوں دیکھتے ہیں اس بات پر غور کریں کہ آپ دوسروں کی ویڈیوز کیوں دیکھنا پسند کرتے ہیں کوئی تو ایسی بات ہوتی ہے جس سے آپ ویڈیو پسند کرتے ہیں وہ باتیں اپنے پاس لکھ لیں کیونکہ جس وجہ سے آپ اُن ٹک ٹاکرز کی ویڈیوز دیکھتے ہیں ایسے اور بھی بے شمار دوسرے افراد ہیں جو اُن کی ویڈیوز دیکھتے ہیں ۔
ٹک ٹاک پر جلدی وائرل ہونے کیلئے آپ کو کوئی منفرد الگ ویڈیوز ٹاپک لے کر آنا ہوگا نیا انداز اپنائیں جو آپ سے پہلے کوئی بھی ویڈیوز نہ بنا رہا ہو جیسے ہی آپ کچھ نیا منفرد دلچسپ ٹاپک لے کر آئیں گے لوگ آپ کی ویڈیوز خود بھی دیکھنا شروع کر دیں گے اور دوسروں کیساتھ شیئر بھی کریں گے ۔
کوشش کریں کہ اپنی خود کی آوازپر ویڈیوز بنائیں دوسروں کی آواز پر لپسنگ کرنے سے وائرل ہونے کے چانسز بہت کم ہوتے ہیں
ٹک ٹاک پر وائرل ہونے میں ٹاپک کے بعد ویڈیو ایڈیٹنگ دوسرے نمبر پر اہم بات ہے جتنی اچھی آپ کی ویڈیو ایڈٹ ہوئی ہو گی اتنی زیادہ سے زیادہ لوگ دیکھیں گے کیونکہ آج کل لوگ اچھے ویژیول دیکھنا پسند کرتے ہیں تو کوشش کریں اپنی ویڈیوز کو اچھے طریقے سے ایڈٹ کریں ۔
اگر آپ ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دیکھانا چاہتے ہیں تو ٹک ٹاک پر ٹرینڈنگ ہیش ٹیگز تلاش کریں اور اُن کو اپنی ویڈیوز میں ضرور استعمال کریں ۔ ہیش ٹیگز آپ کی ویڈیوز کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے اور دیکھانے کا ایک بہترین طریقہ ہے ۔
اگر آپ ٹک ٹاک پر جلدی وائرل ہونا چاہتے ہیں آپ سے پہلے جو ٹک ٹاک پر لوگ ویڈیوز بنا رہے ہیں اُن سے ملنا شروع کریں اُن کیساتھ دوستی کریں اور مل کر کچھ ویڈیوز بنائیں بے شمار بڑے بڑے ٹک ٹاکرز ایسے ہی مشہور ہوئے ہیں ایک دوسرے کیساتھ ویڈیوز بنا کر ہی ٹک ٹاک پر وائرل ہوئے ہیں ۔
اس عمل کو کولیبریشن ویڈیوز بنانا کہتے ہیں یعنی کہ کچھ ویڈیوز آپ اُس کے ساتھ مل کر بنائیں گے اور اُس کے ٹک ٹاک اکاونٹ پر اپلوڈ کریں گے اور وہ اپنی آئیڈئینس کو بولے گاکہ آپ کے اکاونٹ کو بھی فالو کریں اور آپ کی بھی ویڈیوز دیکھیں ۔
ایسا کرنے سے بہت جلدی آپ ٹک ٹاک پر وائرل ہوجائیں گے ۔