menu icon

فٹبال ورلڈکپ 2022 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز کرنے والے کرنے والے غانم المفتاح کون ؟

قطرکے شہر الخور کے البیت اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ 2022 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی
web desk dharti ویب ڈیسک
غانم المفتاح کون


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق غانم المفتاح 5 مئی 2002 کو قطر میں پیدا ہوئے بچپن میں ہی وہ ایک ایسی بیماری کا شکار تھے جس میں ریڑھ کی ہڈی کا زیریں حصہ نشونما نہیں پا سکتا ابتدائی تعلیم کے لیے انکی والدہ نے جب انھیں سکول میں داخل کروانا چاہا تو بہت سے سکولوں نے انکار کر دیا اور جس آخر سکول میں وہ بالآخر داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے وہاں معذوری کی وجہ سے بچے ان سے کھیلنے سے کتراتے تھے ۔

ذرائع کے مطابق غانم المفتاح قطر کے معروف موٹیویشنل سپیکر ہیں اور غریسہ آئسکریم نامی کمپنی کے بھی مالک ہیں جس کی قطر میں 6 شاخیں اور ساٹھ کے قریب ورکر کام کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق غانم نے اپنے خاندان کی سپورٹ سے ایک فلاحی تنظیم الغانم فاؤنڈیشن کی بنیاد بھی رکھی جو دنیا بھر میں معذور افراد کو وہیل چئیر کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔

غانم المفتاح 2017 میں وہیل چئیر کے بغیر ہاتھوں کے بل عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں وہ زمانہ طالبعلمی میں دستانے پہن کر فٹ بال کھیلا کرتے تھے فٹبال کے علاوہ وہ غوطہ خوری بھی کرتے ہیں اور سمندر میں 200 میٹر تک غوطہ خوری کے جوہر دکھا چکے ہیں

آج قاری غانم المفتاح کاس العالم یعنی “ورلڈکپ” کا افتتاح کر دیا گیا ہے جسے دنیا کے 500 بڑے چینلز پر دکھایا گیا اور تاریخ میں پہلی بار ناچ گانے کی بجائے قرآنی آیات کی تلاوت سے ورلڈکپ کا آغاذ ہوا

اس وقت جب یورپ کے اکثر لوگ ایل جی بی ٹی تحریک کی سرگرمیوں پر قطر میں پابندی عائد کیے جانے پر ان کے حقوق کی بات کی جارہی وہیں قطر نے ایک معذور قاری سے افتتاح کروا کر دنیا بھر کے معذور افراد کے حوصلے بلند کر کے اپنی ترجیحات کی وضاحت کر دی ہے

 

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

ڈالر کی بریکیں فیل ، قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا ؟











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں