menu icon

سعودی حکومت کا بڑا اعلان ویزے پر فیس کے بغیر قیام کی اجازت

ویزے پر کسی فیس کے بغیر 96 گھنٹے تک مملکت میں قیام کی اجازت ہو گی
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ٹرانزٹ ویزے کے لیے کسی بھی قسم کی فیس نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے رپورٹ کیا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ریاض کے قصر یمامہ میں کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، سعودی کابینہ کی طرف سے اجلاس کے دوران ٹرانزٹ ویزے کے لیے کسی بھی قسم کی فیس نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، ٹرانزٹ ویزوں کی میعاد 3 ماہ ہوگی اور اس ویزے پر کسی فیس کے بغیر 96 گھنٹے تک مملکت میں قیام کی اجازت ہو گی۔
بتایا گیا ہے کہ سعودی کابینہ کے اجلاس میں ہر قسم کے سنگل انٹری وزٹ ویزوں پر مملکت آنے والوں کو سعودیہ میں 3 ماہ تک قیام کی اجازت دے دی گئی، سنگل انٹری فیملی وزٹ ویزا 30 دن اور ملٹی پل انٹری ویزا 90 دن کے لیے موثر ہوگا سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ (جوازات) نے کہا ہے کہ وزٹ ویزا کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے سات دن پہلے اس وقت تک بڑھایا جا سکتا ہے جب تک کہ اس کے ساتھ موجودہ میڈیکل انشورنس پالیسی موجود ہو، اگر وزیٹر کے پاس میڈیکل انشورنس ہے جو سروس کے مخصوص تقاضوں کی تعمیل کرتا ہے تو ان افراد کے لیے وزٹ ویزا ابشر پلیٹ فارم پر میزبان کے اکاؤنٹ کے ذریعے اس کی میعاد ختم ہونے سے 7 دن پہلے بڑھایا جا سکتا ہے۔

جوازات نے وضاحت کی کہ وزٹ ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد تین دن گزر جانے کی صورت میں اس کی توسیع میں تاخیر پر جرمانہ وصول کیا جائے گا، اس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رہنما خطوط کے مطابق وزٹ ویزا کی مجموعی توسیع 180 دنوں سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جب کہ وزٹ ویزا کو رہائشی ویزا میں تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے۔ سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ اگر میزبان کا ریکارڈ ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر مشتمل ہے تو یہ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے اس کے ریکارڈ پر موجود وزیٹر کے ویزے کی تجدید میں رکاوٹ نہیں بنتا، میزبان کی رہائشی شناخت کی میعاد ختم ہونے پر بھی وزیٹر کے وزٹ ویزا کی توسیع میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

ڈالر کو پر لگ گئے ، قیمت میں مزید اضافہ











دلچسپ

عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز ، متوالے نے کتنے فِٹ لمبا بلا تیارکرلیا ؟












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں