ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان راولپنڈی مری روڈ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنے اقتدار میں ایک جگہ فیل ہوا ہوں، میں طاقتور کو قانون کے نیچے نہیں لا سکا۔‘
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’اس کی وجہ یہ تھی کہ نیب میرے نیچے نہیں تھی اسٹیبلشمنٹ کے نیچے تھی۔
’جن کے پاس طاقت تھی وہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تھے۔ مجھے نیب کی جانب سے کہا جاتا تھا ابھی اوپر سے آرڈر نہیں آیا۔‘
انھوں نے کہا کہ میں جب انھیں میٹنگز میں کہتا تھا کہ احتساب کیوں نہیں کیا جا رہا تو مجھے جواب ملتا تھا کہ آپ معیشت پر توجہ دیں اور انھیں این آر او دے دیں
عمران خان نے کہا کہ ’وہ جس نے اپنے اثاثوں میں اضافہ کیا اور انسانی حقوق کو پیروں تلے روندا تاریخ اس کے کردار کے بارے میں بھی لکھ رہی ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ادارے اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتے۔
انھوں نے کہا کہ آج جو جماعت پورے ملک کو اکٹھا رکھ سکتی ہے اس پر ظلم کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پنجاب میں ہماری حکومت ہوتے ہوئے، ملک کا سابق وزیرِ اعظم، سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ اپنی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا۔
’میں خون کے آخری قطرے تک اس ملک کے لیے لڑوں گا۔