menu icon

لانگ مارچ کا اصل مقصد کیا ؟ پی ٹی آئی چیئرمین نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر قیادت لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا ۔ سابق وزیراعظم نے نہ صرف شرکاء سے خطاب کیا بلکہ ان سے حلف بھی لیا
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لبرٹی چوک لاہور میں کنٹینر سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ مارچ سیاست یا ذاتی مفادات کے لیے نہیں، بھارت تو روس سے سستا تیل لے سکتا ہے، غلام پاکستانیوں کو اس کی اجازت نہیں۔وقت آ گیا ہے کہ ہم اس ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں، میرا مارچ سیاست یا الیکشن کے لیے نہیں، ذاتی مفادات کے لیے نہیں، مقصد صرف ایک ہے کہ اپنی قوم کو آزاد کروں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نہ لندن، نہ واشنگٹن، پاکستان کے فیصلے ملک میں ہوں، ہمیں کوئی حکم نہ دے کہ روس سے سستا تیل لینے کی اجازت نہیں، اس حکومت کی جانب سے 50 سال میں ریکارڈ مہنگائی اب کی گئی ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس حکومت نے 1100 ارب روپے کی کرپشن کے کیسز معاف کرائے، ہینڈلرز سمجھتے ہیں کہ مسلط چوروں کو قبول کر لیں گے، یہ قوم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے، چوروں کو قبول نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا، اعظم سواتی نے تشدد کرنے والے دو لوگوں کا نام لیا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ شہباز گِل کو پولیس اٹھا کر لے گئی تھی، شہباز گِل کو بھی برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، ان کی تصویریں بنائیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ اپنے ملک اور اداروں کی خاطر چپ ہوں، شہباز شریف کی طرح بھگوڑا نہیں ہوں، میں نے اس ملک سے جانا نہیں، جینا مرنا اس ملک کے لیے ہے۔

دوسری جانب مارچ کے حوالے سے اسلام آباد کیپٹل پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے، داخلی راستوں پر ناکے متحرک کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

مرغی کے گوشت کی قیمتیں 1000 تک پہنچنے کا خدشہ ،











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں