اسمارٹ فون ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی جزو بنتے جا رہے ہیں۔ فارغ اوقات میں ہم شاید کسی بھی برقی آلے کی نسبت اسمارٹ فون کا استعمال سب سے زیادہ کرتے ہیں۔ بلکہ اب تو اسمارٹ فونز ہماری پیشہ ورانہ زندگی کا بھی نہایت اہم حصہ بن چکے ہیں۔
سب کی کوشش یہی ہوتی کہ وہ ایسا اسمارٹ فون رکھیں جو نا صرف بہترین معاون ہو بلکہ بھیڑ میں قابل توجہ بھی ہو۔ لیکن ہم آپ کو اس مضمون میں ایسے فونز کی نسب ان اسمارٹ فونز سے متعارف کروائیں گے جو منفرد خوبی یا خوبیوں کے حامل ہوں۔ تو آئیے دیکھتے ہیں دنیا کے وہ دس اسمارٹ فونز کون سے ہیں جو اپنے اندر انفرادیت لیے ہوئے ہیں۔
جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے یہ ایک چھوٹا اسمارٹ فون ہے جو باآسانی ہتھیلی میں سما جاتا ہے۔ اس کا ڈسپلےصرف 2 اعشاریہ 45 انچ اسکرین پر مشتمل ہے۔ مختصر ترین جسامت کے باوجود یہ فون پانی و گرد مزاحم ہے۔ جس کا میعار IP53 تک ہے۔ ایک گیگا ہرٹز پراسیسر کے ساتھ اس فون پر اینڈروئیڈ اوریو 4.0 نصب ہے۔ گو کہ یہ نظام اب پرانا ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود منفرد ترین امسارٹ فونز کی فہرست پر یہ فون دسویں نمبر پر موجود ہے۔
جب ہر طرف یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ سام سنگ کوئی خاص ڈیزائن شدہ اسمارٹ فون متعارف کروانے کے قابل نہیں تب سام سنگ نے ایج سیریز متعارف کروا کر دنیا بھر کو حیران کر دیا تھا۔
سام سنگ نے پہلے یہ یک طرفہ ایج ڈسپلے اپنے نوٹ میں متعارف کروایا۔ پھر اس کے بعد دوہرے ایج پر مشتمل گیلیکسی ایس 6 ایج کو متعارف کروایا۔گو کہ اس کے بعد ایس 7 ایج پیش کیا گیا لیکن اس کا ڈیزائن ایس 6 کی مانند ہی تھا۔ یوں سام سنگ کی ایج سیریز منفرد موبائلز کی فہرست میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب قرار پائی۔
آپ میں اکثر قارئین ایسے ہوں گے جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے بھی ہم آہنگ رہنا چاہتے ہیں لیکن پرانے اسکول بلیک بیری کا ساتھ بھی نہیں چھوڑنا چاہتے۔ ایسے لوگوں کے لیے ہی متعارف کروایا گیا تھا بلیک بیری پاسپورٹ اسمارٹ فون۔۔۔
بلیک بیری پاسپورٹ صرف دیکھنے میں ہی خوبصورت نہیں لگتا بلکہ یہ ایک پاورفل فون بھی ہے۔ اس کا ڈسپلے 4.5 انچ اسکرین اور 1440×1440 پکسل ریزولیوشن پر مشتمل ہے۔ جبکہ اس میں QWERTY کی بورڈ بھی انتہائی خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ نصب کیا گیا ہے۔ دیگر خصوصیات میں 801 اسنیپ ڈریگن پراسیسر، 3 جی بی عارضی میموری، گوریلا گلاس تحفظ، 13 میگا پکسل کیمرہ اور 3450 ملی ایمپئر بیٹری شامل ہیں۔
بظاہر دیکھنے پر یہ فون عجیب سا لگتا ہے۔ لیکن جب یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس میں 6800 ملی ایمپئر کہ بھاری بیٹری اور IP68 میعار کی پانی، گرد اور دھچکا مزاحمت موجود ہے تو اس کے منفرد ڈیزائن کی وجہ سمجھ میں آتی ہے۔
یہ فون دنیا کے بھاری اور بڑے ترین فونز میں سے ایک ہے۔ لیکن اگر آپ زیادہ استعداد کار والی بیٹری کا حامل فون کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو نمبر ون ایکس 6800 آپ کے لیے ہی ہے۔
ہو سکتا ہے آپ یہ خیال کریں کہ عمومی ڈیزائن اور خصوصیات والا یہ فون اس فہرست میں کیسے شامل ہو گیا۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ 4K ڈسپلے کا حامل دنیا کا پہلا اسمارٹ فون تھا۔ اب تو خیر یہ ڈسپلے عام ہو چکا ہے۔ لیکن گزرے وقت میں سونی ایکسپیریا زی 5 پریمیم واحد فون تھا جس کا 5 انچ ڈسپلے 2160×3840 پکسلز یعنی تقریباً 800 سے زائد پکسلز فی انچ کا حامل تھا۔ ابتدائی سطح پر ہی صارفین اس فون کے ساتھ گوگل کارڈبورڈ کو استعمال کر کے ورچوئل ریالٹی جیسی ٹیکنالوجی سے مستفید ہوا جا سکتا ہے وہ بھی ایچ ٹی سی وائیو جیسی مہنگی ٹیکنالوجی استعمال کیے بغیر۔۔۔
اس فون کی سب سے انفرادی خصوصیت حرارتی کیمرہ ہے۔ اس کے علاوہ اسے دنیا کا پایدار تری۔ اسمارٹ فون بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔
اس فون میں کنکریٹ پر پھینکے جانے کی 1.8 mMIL سند رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں نمک، گرد، نمی، بارش، تھرتھراہٹ، شمسی تابکاری، نقل و حمل اور حرارتی دھچکے سے مزاحمت نیز IP68 پانی کی مزاحمت شامل ہے۔ ہے ناں حیران کن۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس میں دیگر عمومی خصوصیات بھی بدرجہ اتم موجود ہیں۔ جن میں اسنیپ ڈریگن 617 چل، 3 جی بی عارضی میموری، 32 جی بی اندرونی میموری اور 3800 ایم اے ایچ بیٹری شامل ہیں۔
ایل جی جی فلیکس اپنے نام کی طرح لچکدار تو نہیں ہے البتہ یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون جس کی اسکرین مڑی ہوئی ہے۔ گو کہ کمپنی کی توقعات کے برعکس یہ فون اتنا انقلابی ثابت نہیں ہو سکا۔ لیکن اسکے باوجود یہ مڑی اسکرین والا دنیا کا ایک منفرد اسمارٹ فون ہے۔
مڑے ہوئے ڈسپلے کے علاوہ اس فون میں خودبخود ٹھیک ہونے والا نصف عقبی پینل بھی لگا ہے جو کہ نشانات وغیرہ کو خودبخود مٹا دیتا ہے۔ حال ہی میں اس کا جدید ورژن ایل جی جی فلیکس 2 اسنیپ ڈریگن 810 چپ کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔ جو کہ اس فون منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ پاورفل بھی بناتا ہے۔
اس فون کو چیز سب سے منفرد بناتی ہے وہ ہے اس کا دوہرا ڈسپلے۔۔۔ اس میں پانچ انچ کی بنیادی اور 4.7 انچ کی عقبی اسکرین نصب کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں اسنیپ ڈریگن 801 چپ کا استعمال اسے بہتر استعداد کار کا حامل بھی بناتا ہے۔
ایک لاکھ سولہ ہزار ڈالرز قیمت کے ساتھ یہ دنیا کا مہنگا ترین اسمارٹ فون ہے۔ اس میں مکمل مائع قلماتی LCD اسکرین ہے جس پر 1539 ہیرے جڑے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ سچے موتیوں کے 46 ٹکڑے اور 18 قیراط سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔ ڈائر ریوری فون دنیا کے منفرد ترین اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے۔ گو کہ دنیا کے چند افراد ہی اسے خریدنے میں دلچسپی یا سکت رکھتے ہیں۔
فہرست کی پہلی پائدان پر موجود ہے شیاؤمی می مکس جو کہ چینی کمپنی کی جانب سے حیران کن پیشکش ہے۔ گو کہ چینی کمپنیوں کو دیگر ممالک کے اسمارٹ فونز کا چربہ بنانے میں ماہر سمجھا جاتا ہے۔ اور شیاؤ می کے فونز بھی ایپل سے متاثر ہوتے ہیں لیکن اسکے باوجود یہ فون حیران کن حد تک اپنے آپ میں جدت لیے ہوئے ہے۔
اس کے ڈھلواں کنارے نا ہونے کے برابر اور اسکرین تا باڈی کی نسبت 91 فی صد ہے۔ اس میں 6.4 انچ کی بڑی اسکرین نصب کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود کناروں کے نا ہونے کی وجہ سے یہ فون زیادہ بڑا نہیں لگتا۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ فون صرف پانچ سو ڈالرز کی مناسب قیمت میں دستیاب ہے۔ یہ صرف باہر سے ہی خوبصورت نہیں بلکہ آ سکے اندر بھی بلا کی خصوصیات چھپی ہیں۔ جن میں 821 اسنیپ ڈریگن چپ، 6 جی بی عارضی میموری اور 256 جی بی اندرونی میموری شامل ہیں۔