ڈیلی دھرتی (نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں آج ملتان میں اتریں گی، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 16 سال بعد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔
ملتان کا پچ اسپنرز کیلئے ساز گارہوسکتا ہے جبکہ پی سی بی کی جانب سے مسٹری اسپنر ابرار احمد کو ٹیسٹ کیپ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کپتان اور مینجمنٹ نے بیٹر اظہر علی کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ سپنر ابرار احمد کو ڈیبیو کروایا جائے گا۔
حارث روف کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا جائے گا جبکہ نسیم شاہ کو دائیں کندھے میں تکلیف کے باعث دوسرے ٹیسٹ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔
بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل دوسرے ٹیسٹ میں شامل جبکہ محمد نواز کو بھی پلئینگ الیون میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد، محمد علی پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے پہلے میچ میں قومی ٹیم کو 74 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔