ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں میچ کے پہلے ہی دن سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
انڈیپینڈنٹ اردو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف 1910 میں سڈنی میں ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 494 رنز بنائے تھے۔
اس میچ آسٹریلیا نے کل 528 رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقہ کو فالو آن کروا کر ایک اننگز اور 114 رنز سے جیتا تھا۔
یہی نہیں بلکہ ایک ہی دن میں چار انگریز کھلاڑیوں نے سینچریاں بھی سکور کیں۔
انگلینڈ کی جارحانہ بلے بازی کا عالم یہ تھا کہ انہوں نے میچ کے پہلے 20 اوروں میں 140 رنز بنا ڈالے تھے جو ٹی 20 کا بھی اچھا سکور سمجھا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے اسی ٹیم کے خلاف 137 رنز بنا پایا تھا۔
اس کے علاوہ مہمان بلے بازوں نے مسلسل 40 اووروں تک چھ سے زیادہ کی اوسط برقرار رکھ کر ایک اور ریکارڈ قائم کیا