menu icon

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیر باد کردیا
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق 37 سالہ رونالڈو 2003 میں 17 سال کی عمر میں پہلی مانچسٹریونائیٹڈ کا حصہ بنے تھے۔ 28 اگست 2021 کو کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے اطالوی کلب یووینٹس کو خیر باد کہہ کر دوبارہ مانچسٹر یونائیٹڈ میں شمولیت اختیار کی تھی رونالڈو 2003 سے 2009 تک مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں جس کے بعد وہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور پھر 2018 میں اٹلی کےکلب یووینٹس چلےگئے تھے۔2003 میں یونائیٹڈ کا حصہ بننے کے اگلے چھ سالوں میں رونالڈو نے 292 مقابلوں میں 118 گول کیے اور تیزی سے دنیا کے سب سے خطرناک اسٹرائیکرز میں سے ایک بن گئے پانچ مرتبہ بیلن ڈ ی اور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو نے اب تک اپنے کیریئر میں 30 ٹائٹل جیتے ہیں ان میں5 مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ، 4 مرتبہ فیفا کلب ورلڈ کپ، انگلینڈ، اسپین اور اٹلی میں 7 لیگ ٹائٹلز اور اپنے ملک کیلئے یورپین چیمپئن شپ ٹائٹل بھی شامل ہیں

 

مانچسٹر یونائیٹڈ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر رونالڈو کے کلب چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو باہمی معاہدے کے تحت مانچسٹر یونائیٹڈ کو فوری طور پر چھوڑنے والے ہیں۔ اولڈ ٹریفورڈ میں دو منتروں میں ان کی بے پناہ شراکت کے لیے کلب ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

مرغی کے گوشت کی قیمتیں 1000 تک پہنچنے کا خدشہ ،











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں