ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نےمؤقف اختیار کیاعالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق روس سے سستا تیل خریدنے کے باوجود حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
درخواست مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نےمؤقف اختیار کیا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھا رہی ہے۔ بنیادی ضروریات سستے داموں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
لیبیا: انسانی اسمگلروں کی قید سے 385 پاکستانیوں کو بازیاب کرا لیا گیا
درخواست میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خلاف آئین اور قانون اضافہ کیا۔
مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے ۔