ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سینئر، مقبول اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے گھریلو ملازمہ رضوانہ پر جج کی اہلیہ کی طرف سے کیے جانیوالے تشدد کیلئے انصاف کا مطالبہ کردیا۔
نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ عوام رضوانہ کی صحت کیلئے دعا کرے، انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ بچی جلد صحت یاب ہو جائے، رضوانہ اپنی زندگی کے لیے جنگ لڑ رہی ہے۔
جبکہ بچی پر بدترین تشدد کرنیوالی جج کی بیوی آزاد گھوم رہی ہے ، بچی کو انصاف ملنا چاہیے۔
اداکارہ نے والدین سے التجا کی کہ خدارا غربت کا سامنا کرنے کیلئےاپنے بچوں کا استعمال نہ کریں ، آپ کے بچوں نے ٹھیکا نہیں اٹھایا ہے۔
ساتھ ہی نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر اداکارہ سجل علی کا ویڈیو پیغام بھی شیئر کردیا جس میں سجل علی نے بچوں سے کام نہ کروانے۔
اداکارہ نے سجل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے چائلڈ لیبر بارے ویڈیو پیغام جاری کیا اور بچوں سے کام کروانے کیخلاف آواز اٹھائی۔
نادیہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ جانتے نہیں ہیں کہ چھوٹے بچوں کو گھر میں ملازم یا غلام بنا کر رکھا جا رہا ہے، لوگوں کو یہ نہیں پتہ کہ کیا ان بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے؟ کیا ان کی حالت ٹھیک ہے؟۔
انہوں نے لکھا کہ ان غریب بچوں کومار نہیں، کام نہیں، پیار اور تعلیم چاہیے، تعلیم ان بچوں کا آئینی اور دینی حق ہے۔