ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق عمران خان توشہ خانہ فوجداری کیس میں حاضری کیلئے اسلام آباد کے گی 11 مرکز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی نئی عمارت میں پیش ہوئے جو حال ہی میں ایف 8 سے یہاں منتقل کی گئی تھی۔
عمران خان سیکیورٹی اہلکاروں کے حصار میں بلٹ پروف شیٹس سے گھرے کچہری میں داخل ہو رہے تھے کہ ایک پانی کی بوتل اوپر سے ان کے اوپر گری، تاہم وہ شیٹس کی وجہ سے محفوظ رہے۔
کچہری سیکورٹی کے ناقص انتظامات
عمران خان پر عدالت میں جاتے ہوئے کسی نے پانی کی بوتل پھینک دی
عمران خان پانی کی بوتل لگنے سے بچ گئے
عمران خان آپنی گاڑی سے جج ہمایوں دلاور کی عدالت جارہے تھے
عدالت میں جاتے ہوئے نامعلوم شخص نے چیرمین پی ٹی آئی پر پانی کی بوتل پھینک دی pic.twitter.com/am8JSzLnbX
— Aadil Saeed Abbasi (@AadilSaeed1212) July 24, 2023
عمران خان کی عدالت آمد پر عمارت کی گیلریوں میں ایک ہجوم دیکھا جاسکتا ہے۔
وکلاء نے جلسہ گاہ جیسا ماحول بنادیا ضمانت منظور ہونے کے بعد جوڈیشل کمپلکس کے مناظر
زندہ ہیں وکلاء زندہ ہیں عمران کے وکلاء زندہ ہیں 💪🏻👇🏻 pic.twitter.com/ArwqFOqm8n
— Mian Umar Jamil (@mianumarjamil) July 24, 2023
اس سے کچھ دیر قبل ہی خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وکیل نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔
عمران خان مختلف مقدمات میں پیشی کیلئے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیش کورٹ میں موجود ہیں۔
خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کی۔
عمران خان کی جانب سے وکیل انتظار پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کمپلکس آئے ہوئے ہیں سیکیورٹی کے باعث اوپر نہیں آ سکتے۔
جج ملک امان نے کہا کہ اگر پرانی کچہری میں ہوتے تو آپ کی بات مان لیتے۔
وکیل انتظار پنجوتھا نے عدالت سے استدعا کی عدالت ان کی حاضری لگا لے۔
جس پر جج ملک امان نے استدعا مسترد کرتے ہوئے جواب دیا کہ ایسا نہیں کر سکتے، ملزم کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا، ہم بیٹھے ہیں آپ ملزم کو پیش کر دیں۔
توشہ خانہ فوجداری کیس
دوسری جانب عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی بھی سماعت آج ہو رہی ہے، جج ہمایوں دلاور کمرہ عدالت پہنچ گئے ہیں۔
عمران خان کی پیشی کے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
جج ہمایوں دلاورنے چیئرمین پی ٹی آئی کو حاضری لگوا کر جانے کی اجازت دے دی۔
عمران خان کا مقدمات کی تفصیلات کیلئے عدالت سے رجوع
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
عمران خان نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ڈی جی ایف آئی اے فریق کو فریق بنایا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان پر ملک بھر میں اب تک 188 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم رہے ہیں جن کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا، بیرونی قوتوں نے ملک میں موجود ملک دشمن آلہ کاروں کے ذریعے رجیم چینج آپریشن کیا، عمران خان کو قانون کا بے دریغ غلط استعمال کرکے گرفتار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں.
درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہیں، عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف گزشتہ ایک ماہ میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے اور کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکے۔