ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کو سروسز ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین نامزد کردیا گیا
کارڈیک سرجن پروفیسر آفتاب یونس بورڈ آف مینجمنٹ کا رکن نامزد کر دیا گیا۔
ڈاکٹر سیدہ زاہدہ، بریگیڈیئر خالد، ایڈووکیٹ سارہ عقیل اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ عابد امین کو بورڈ آف مینجمنٹ کے رکن نامزد
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے بورڈ آف مینجمنٹ سروسز ہسپتال کا نوٹیفکیشن جاری
۔سروسز ہسپتال کا بورڈ آف مینجمنٹ چار سالہ مدت کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔
عبدالعلیم خان نے سمز بورڈ آف مینجمنٹ کے سربراہ کے طور پر کام کرنے سے معذرت کر لی
عبدالعلیم خان کا سمز بورڈ آف مینجمنٹ کے سربراہ مقررکرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر
میری فاؤنڈیشن سروسز ہسپتال کی بہتری و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی:عبدالعلیم خان
ادارے کی اپ گریڈیشن و سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے میں معاونت جاری رکھیں گے:عبدالعلیم خان
اپنی جگہ خواجہ احمد حسان کا نام تجویز کیا ہے، وہ زیادہ بہتر انداز میں کام کر سکیں گے:عبدالعلیم خان
سروسز ہسپتال کو صوبے کا بہترین ادارہ دیکھنے کا خواہاں ہوں، مزید مدد جاری رکھوں گا:عبدالعلیم خان
خواجہ احمد حسان اہل اور ایماندار شخصیت ہیں، وہ ادارے میں خاطر خواہ بہتری لا سکتے ہیں:عبدالعلیم خان
میں اور میری فاؤنڈیشن کی خدمات ہر لحاظ سے “سمز” کیلئے آئندہ بھی حاضر ہیں:عبدالعلیم خان
اپنی سیاسی مصروفیات کے باعث عہدہ قبول نہیں کر رہا:عبدالعلیم خان کی وضاحت
سروسز ہسپتال میں میں عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن پہلے ہی 30 بیڈز کا ڈائلسز یونٹ چلا رہی ہے