ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کا سفر نہیں کرنا چاہیے۔
پروگرام کے اینکر نے ہربھجن سنگھ سے پوچھا کہ اگر بھارت ایشیا کپ پاکستان میں کھیلتا ہے تو کیا پاکستان اور بھارت کے لوگ دونوں ٹیموں کے میچ دیکھنا پسند کریں گے؟
جس پر ہربھجن سنگھ نے جواب دیا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ بے شک آئی سی سی کی سرگرمیاں ہیں لیکن پاکستان میں آئے دن نئے واقعات ہو رہے ہیں۔
ان کے وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان میں محفوظ نہیں، کچھ لوگوں نے ان پر گولیاں چلائیں، میرے خیال میں بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گا کیونکہ وہاں کے حالات اچھے نہیں ہیں۔
ہر روز کچھ نیا ہو رہا ہے، ایسے میں بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان کیوں جائے گی؟
ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں بھارت کو کسی بھی حالت میں پاکستان نہیں جانا چاہیے اور ایشیا کپ بھی دبئی جیسے نیوٹرل مقامات پر کھیلا جانا چاہیے‘۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا اور بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کی میزبانی کہیں اور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔