ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان لیگ کی مرکزی و صوبائی جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس کے دوران صوبائی کونسل نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرنے والے چودھری سرور کو پنجاب کا صدر مقرر کر دیا گیا
ذرائع کے کے مطابق چوہدری شافع حسین کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا
صوبائی انٙٹرا پارٹی الیکشن کمیشن کے چئیرمین مصطفیٰ ملک نے چودھری سرور اور چوہدری شافع حسین کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔
اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چوہدری سرور پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر بھی ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق سالک حسین مرکزی سنئیر نائب صدر، مصطفی ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ 50 سال سیاسی سفر کے ہو گئے، ملک کے اتنے پیچیدہ حالات نہیں دیکھے، سیاستدان جلتی آگ پر پانی ڈالیں، ملک جلاؤ، گھیراوٴ کا متحمل نہیں ہو سکتا، حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے، ناراض قومی راہنماؤں کے پاس جانے کے لیے تیار ہوں۔ ہنگاموں، دھرنوں سے قوم پریشان، ڈیپریشن اور مایوسی بڑھ رہی ہے، مسائل کا حل سیاست دانوں کے پاس ہے ،تمام قوتیں مل بیٹھ کر پاکستان کا سوچیں۔
دوسری طرف چودھری سرور نے کہا کہ مسلم لیگ کی طرف سے ملنے والے بھرپور اعتماد کے اظہار پر چوہدری شجاعت اور پوری جماعت کا شکرگزار ہوں، سب مل کر مسلم لیگ کو متبادل سیاسی قوت بنائیں گے، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ کلیدی کامیابی حاصل کرے گی، 5 سالوں میں ملک کا قرضہ اتاریں گے۔
اس موقع پر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ملک ترقی کر رہا،سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں سے معیشت کو نقصان ہوا۔
چودھری شافع حسین نے کہا کہ مسلم لیگ پنجاب کا جنرل سیکرٹری بننا اعزاز ہے، پارٹی کو ہر سطح پر فعال بنائیں گے۔
چودھری سا لک حسین نے کہا کہ مسلم لیگ کو ہر سطح پر منظم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ روایتی سیاست نہیں کریں گے، ملک میں حقیقی تبدیلی کے خواں ہیں،
مرکزی اور صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں.