ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کو ملتان سے گرفتار کر لیا گیا
سی سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے کارکنوں پر الیکشن کمیشن میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے۔
عامر ڈوگر نے بھی کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دینے پر اصرار کیا اور کہا کہ کارکنوں کوحراست میں لیا ہے تو میں بھی آپ کے ساتھ چلوں گا، جس پر پولیس عامر ڈوگر کو بھی اپنے ساتھ لے گئی۔
ملتان پولیس نے ملک عامر ڈوگر کو گرفتار کرنے کی تردید کردی۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عامر ڈوگر کی گرفتاری سے جیل بھرو تحریک کا آغاز ہوگیا ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے ملک عامر ڈوگر کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پی ڈی ایم اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال بند کرے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملک عامر ڈوگر خود کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دینے آئے ہیں۔
ملتان میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کا جھگڑا
ملتان میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے دوران الیکشن کمیشن کے سامنے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
اس دوران دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھراو کیا جس سے 6 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔
جھگڑا پی ٹی آئی امیدوار ملک عامر ڈوگر اور لیگی امیدوار طارق رشید کے حامیوں میں ہوا۔
دونوں پارٹیوں کے کارکن ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
جھگڑے کے کچھ دیر بعد تحریک انصاف کے کارکن الیکشن کمیشن آفس سے چلے گئے
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر ملتان سے گرفتار pic.twitter.com/6rRPQQqcig
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) February 8, 2023
ملتان، تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر گرفتار pic.twitter.com/AoTMPy89d5
— Mughees Ali (@mugheesali81) February 8, 2023
اسد عمر نے ٹوئٹر پر تصدیق کر دی
عامر ڈوگر قومی اسمبلی کے تحریک انصاف کے سابقہ چیف وہییپ کی گرفتاری بڑھتی ہوئی فسطائیت کی ایک اور تازہ مثال ہے. جمہوریت کا جنازہ نکل رہا ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 8, 2023