ڈیلی دھرتی (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔
سابق خاتون اول عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔
مبینہ آڈیو میں زلفی بخاری بشری بی بی کو مرشد کہتے ہوئے سلام کہتے ہیں۔ جس پر بشریٰ بی بی انہیں سلام کا جواب دے کر حال پوچھتی ہیں تو زلفی بخاری کہتے ہیں میں ٹھیک ہوں مرشد آپ کیسی ہیں۔
بشریٰ بی بی مبینہ طور پر ذلفی بخاری سے کہتی ہیں خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں جو انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں، تاکہ آپ انہیں بیچ دیں، وہ گھڑیاں خان صاحب کے زیر استعمال نہیں۔
دوسری جانب ذلفی بخاری اپنی مبینہ آڈیو میں بول رہے ہیں کہ جی ضرور مرشد، میں کردوں گا۔
تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے اپنی اور بشریٰ بی بی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو پر ردعمل دے دیا ہے۔زلفی بخاری نےآڈیو کو فیک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’پہلے کہا جا رہا تھا کہ عمر ظہور نامی کسی شخص کو فرح گجر کے ذریعے گھڑیاں بیچی گئیں، انہیں لیگل نوٹس بھیجا تو اب نئی کہانی سامنے آگئی ہے کہ گھڑی میرے ذریعے بیچی گئی۔‘
زلفی بخاری نے کہا کہ وہ وضاحت سے کہتے ہیں کہ کوئی گھڑی نہ انہوں نے لی نہ بیچی، اس طرح کی cut-copy-paste آڈیو تو کالج کے بچے بھی بنا لیتے ہیں، فوری اس کا فرانزک کرایا جائے ، میں اس کے پیسے اپنی جیب سے دینے کو تیار ہوں۔
I think now this audio video leaks episodes should end and country should go ahead with forwarded looking approach of economical stability. This stated audio leak is about watches to put on sale. I am not sire it is genuine or fake pic.twitter.com/C6iASa5gZE
— Naveed Akbar (@naveedakbarch) December 8, 2022