ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کریں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ تاہم ملکی سیاست کس کروٹ بیٹھے گی؟ سب کو اہم فیصلوں کا انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاق میں اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی اسمبلیاں تحلیل کرنا چاہتی ہے جبکہ چوہدری پرویز الٰہی اس وقت حکومت چھوڑنے کے موڈ میں نہیں دکھائی دے رہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم بھی یہی چاہتی ہے لیکن دونوں کے مفادات مختلف ہیں۔ ایسے میں عمران خان آج ہونے والی ملاقات کے بعد کیا فیصلہ کرتے ہیں کہانی اسی کے بعد گھومے گی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف پرویزالہٰی ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی ارکان کی بڑی تعداد بھی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حق میں ہیں ہے۔ جس کی ایک وجہ حلقوں میں جاری ترقیاتی کام ہیں۔ اراکین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ابھی اسمبلیاں تحلیل کردی گئیں تو ترقیاتی کام یہیں رک جائیں گے اور اس کا فائدہ پی ٹی آئی نہیں اٹھا سکے گی۔ یہی وجہ ہے کہ سخت ترین فیصلہ لینے کے لیے خود پارٹی کے اندر فضا موافق نہیں ہے۔ اس وجہ سے عمران خان اور پرویز الٰہی کی آج ہونے والی ملاقات پر سب کی نظر ہے۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق اگر تحریک انصاف پنجاب میں اسمبلی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا تو ایک نیا سیاسی بحران جنم لے گا۔ کیونکہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کے تحت جس میں پارٹی قیادت کے بغیر دیا جانے والا ووٹ تصور نہیں ہو گا موجودہ حکومت کے خاتمے کے بعد بھی ن لیگ حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہوگی، یہی وجہ ہے کہ گیم اس وقت کسی کے ہاتھ میں نہیں ہے۔