menu icon

پروین رحمان قتل کیس ، عدالت کا بڑا فیصلہ

سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل میں ملوث سزایافتہ دو ملزمان کی رہائی کا حکم
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں سزا یافتہ دو ملزمان کی عمر قید کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور ان کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے رحیم سواتی، امجد حسین، احمد حسین، ایاز سواتی اور احمد حسین کو دو بار عمر قید کی سزا سنائی تھی ملزمان کے وکیل محمود اے قریشی نے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پروین رحمان کے ڈرائیور کے بیان کا جائزہ نہیں لیا گیا تھا۔

اس واقعے کا کوئی چشم دید گواہ نہیں تھا اور استغاثہ نے رحیم سواتی کے بیان پر انحصار کیا جو ایس پی انویسٹی گیشن نے لیا تھا لیکن یہ اعترافی بیان اور گواہوں کے بیانات سے متصادم تھا۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے جو دعویٰ کیا تھا کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول ملے ہیں وہ قاری بلال سے جو پستول برآمد ہوا تھا اس کے ہیں۔

یاد رہے کہ قاری بلال کالعدم تحریک طالبان کے مقامی کمانڈر تھے جو سنہ 2013 میں منگھو پیر کے علاقے میں ایک پولیس مقابلے میں جانبحق ہوگئے تھے۔ 13 مارچ 2013 کو سماجی کارکن پروین رحمان کو اپنے دفتر جاتے ہوئے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو اسلحہ برادر افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، یہ واقعہ کراچی کی مین منگھو پیر روڈ پر پیش آیا تھا۔

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ 55 برس کی سماجی کارکن کو ان کے ڈرائیور نے شدید زخمی حالت میں عباسی شہید ہسپتال پہنچایا تھا، جہاں وہ علاج کے دوران وفات پا گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں