menu icon

تسنیم حیدر پاکستان مسلم لیگ ن لندن کا ترجمان ہے ؟

تسنیم حیدر پاکستان مسلم لیگ ن لندن کا ترجمان نہیں ہے مریم اورنگزیب
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ تسنیم حیدر پاکستان مسلم لیگ ن لندن کا ترجمان نہیں ہے اور نہ ہی اس کا ن لیگ سے کوئی تعلق ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تسنیم حیدرکا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے، تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جےآئی ٹی کے قانونی فورم پرپیش کریں، تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فیک نیوز سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی۔مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے بھی ایک بیان میں کہا ہےکہ تسنیم حیدر مسلم لیگ ن کے ترجمان ہرگز نہیں، تسنیم حیدر کے الزامات پر انہیں برطانوی عدالت لے کر جائیں گے۔

زبیر گل کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹانے کے لیے رچایا گیا ہے، تسنیم حیدر کے دائیں، بائیں بیٹھےدونوں افراد پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر ہیں جو لندن میں نواز شریف کےگھر کے باہر مظاہرے کراتے ہیں۔

دوسری جانب نوازشریف پر ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والا تسنیم حیدر قتل کیس کا مفرور ملزم نکلا ہے۔

پولیس کے ذرائع کے مطابق ملزم 15 مئی 2004 کو تھانہ صدرگجرات کےقتل کیس کی تفتیش کاملزم ہے، قتل کے اس واقعے میں تقریباً 17 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ذرائع پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ تسنیم حیدر شاہ قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم نامزد ہوا، ملزم تسنیم حیدر کا تعلق ضلع گجرات کے علاقے مدینہ سیداں سے ہے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

مرغی کے گوشت کی قیمتیں 1000 تک پہنچنے کا خدشہ ،











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں