menu icon

اسلام آباد کب پہنچانا ہے ؟

مارچ سیاست کے لیے نہیں کیا، حقیقی آزادی تک ہم نہیں رکیں گے،عمران خان
web desk dharti ویب ڈیسک


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک خطاب کیا ہے۔ جس میں انہوں نے حقیقی آزادی تک مارچ جاری رکھنے کی بات کی ہے

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ویڈیو لنک خطاب میں کہا ہے کہ انصاف نہیں ہوتا تو کمزور طاقتور کا غلام ہوتا ہے۔قوم کے فیصلے قوم میں ہوں کسی سپر پاور کی غلامی نہ ہو۔ملک اس لیے نہیں بنا کہ ہاتھ پھیلا کر کہو کہ میں مانگنے تو نہیں آیا۔

 

انہوں نے کہا کہ روس سے تیل خریدنے پر امریکا پہلے بھارت سے ناراض ہوا، پھر مان گیا۔ مہنگائی میں لوگ ڈوب گئے لیکن انہوں نے روس سے تیل نہیں لیا کہ آقا ناراض نہ ہوجائے۔جب تک حقیقی آزادی نہیں ملتی ہم نہیں رکیں گے۔ مارچ سیاست کے لیے نہیں کیا۔ ملک کی واحد قومی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ انصاف نہ ہوتو جنگل کا قانون بن جاتا ہے۔ملک بنانا ری پبلک بن جاتا ہے۔میرے اوپر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ دین کی توہین کی آڑ میں مجھے مارنے کی کوشش کی گئی۔ جانتا ہوں کہ راولپنڈی میں میری جان کو خطرہ ہے۔ ہر غریب ملک میں شریف، ڈرٹی ہیری جیسے لوگ بیٹھے ہیں۔

 

خبر جاری ہے۔۔۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

ڈالر کو پر لگ گئے ، قیمت میں مزید اضافہ











دلچسپ

عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز ، متوالے نے کتنے فِٹ لمبا بلا تیارکرلیا ؟












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں