menu icon

قمر جاوید باجوہ کی جگہ نیا آرمی چیف کون ہوگا ؟

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہوں گے ذرائع
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو پاکستان کا نیا آرمی چیف لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی رؤف کلاسرا نے نجی ٹی وی چینل جی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے یہ خبر بریک کی ہے کہ نواز شریف نے نئے آرمی چیف کی تعنیاتی کے بارے میں اہم فیصلہ لے لیا ہے۔رؤف کلاسرا کے مطابق نواز شریف نے لندن میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کی فوج کے اگلے آرمی چیف سب سے سینیئر تھری سٹار جنرل ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہوں گے جو کہ اس وقت جنرل ندیم رضا اور جنرل باجوہ کے بعد پاکستان کے سینیئر ترین جنرل ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل  سینیئر صحافی نجم سیٹھی یہ حیران کن انکشاف کر چکے ہیں کہ حالیہ کور کمانڈرز اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ اس بار پانچ کی بجائے تین سینیئر ترین جرنیلوں کے نام ہی بھیجے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو انگلینڈ سے جیت کے لیے مزید کتنے رنز درکار ہیں ؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں