menu icon

مال مفت دل بے رحم ،پی آئی اے کے افسران کاموج میلہ دیکھ کر ارکان قومی اسمبلی بھی دنگ رہ گئے

قومی ایئرلائن(پی آئی اے)کو سفیدہاتھی بنادیاگیا
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے قومی ائیر لائن کی آمدن و اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔گزشتہ تین سال کے دوران پی آئی اے افسران اور اہلکاروں کو بائیس ہزار چھ سو مفت ٹکٹ فراہم کئے گئے ۔گزشتہ تین سالوں میں قومی ایئرلائن کو 328ارب 67کروڑ کی آمدن ہوئی۔قومی ائیر لائن کی جانب سے 148ارب 40کروڑکے آپریشنل اخراجات ہوئے۔سال2019میں قومی ائیر لائن کو 147ارب، 2020میں 95ارب اور 2021 میں86ارب روپے کی آمدن ہوئی وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا تحریری جواب میں کہنا تھا کہ سال2019میں عملے کی تنخواہوں، انجن اور مرمت پر 74ارب 55کروڑ،2020میں 38ارب 88کروڑاور 2021 میں35ارب روپے کے اخراجات ہوئے۔ پی آئی اے افسران کو 19ہزار500ڈومیسٹک اور 3000کو بیرون مفت سفر کی سہولت دی گئی ۔سال2020 میں پی آئی اے افسران کو 8286 ،2021 میں 7067جبکہ رواں سال ستمبر تک 7249مفت ٹکٹس بانٹے گئے

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سالانہ آمدن سے متعلقہ معلومات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال کے دوران سی اے اے کو 228 ارب 33 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی۔۲۰۱۹ میں سی اے اے کو 84 ارب 72 کروڑ، ۲۰۲۰-۲۱ میں 52 ارب، ۲۰۲۱-۲۲ میں 91 ارب 52 کروڑ روپے آمدن ہوئی۔سول ایوی ایشن نے ایئروناٹیکل چارجز کی مد میں 183 ارب 75 کروڑ جبکہ نان ایئروناٹیکل چارجز کی مد میں 44 ارب 58 کروڑ ریونیو حاصل کیا ۔

وزارت ہوا بازی نے پی آئی بیڑے میں شامل جہازوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں۔

وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 31 میں سے 26 آپریشنل، 5 غیر فعال،تین بوئنگ 777، 2 اے ٹی آر 72 طیارے غیر فعال ہیں

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

سستا تیل کہاں سے ملے گا ؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں