menu icon

سائفر معاملہ ، ترجمان دفتر خارجہ نے تہلکہ خیز انکشافات کردئیے

امریکا سے موصول ہونے والا سائفر وزارت خارجہ میں مکمل محفوظ ہے۔
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سائفر جیسے کاغذات وزارت خارجہ میں بہت احتیاط سے رکھے جاتے ہیں اور امریکا سے موصول ہونے والا سائفر وزارت خارجہ میں مکمل محفوظ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے آفات نے 4 اکتوبر کو وزیراعظم سے ملاقات کی، حالیہ تباہ کن سیلاب کے تناظر میں پاکستان کے لیے 30 ملین یورو کی انسانی امداد کا اعلان کیا۔یورپین پارلیمان اور پارلیمنٹیرینز نے سیلاب بارے پاکستان کی حمایت کی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ نووتری کے ہندو میلے کو متاثر کرنے کے مبینہ الزام میں مسلمانوں کا گھیراؤ اور مارپیٹ کے واقعات پیش آئے، حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی گرتی ہوئی صحت پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا گیا۔

بھارتی وزیر امیت شاہ کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ دنیا کو گمراہ کرنے لیے ہے کہ حالات معمول پر ہیں، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر کشمیریوں کے روزگار، کاروبار اور معیشت کو تباہ کرنے کے درپے ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں مقامی آبادی کے مالی وسائل کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کے بارہ مولا شوپیاں اور پلوامہ میں مزید 8 کشمیریوں کو شہید کر دیا، اگست 2019 سے اب تک 678 کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان انگیج افریقہ پالیسی کے تحت نئے اعزازی قونصل جنرل تعینات کر رہا ہے، تعیناتی کا مقصد افریقی ممالک سے مضبوط اقتصادی، معاشی تعلقات استوار کرنا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے اطلاق میں پنہاں ہے۔

کالعدم تحریک طالبان کا خیبر پختونخوا کے اضلاع کو ولایت کا نام دینے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے خلاف کسی بھی بات کی کوئی حیثیت نہیں، امریکی سفیر کا آزاد جموں و کشمیر کا دورہ اہمیت کا حامل ہے، مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے زیر نگرانی استصواب رائے کرایا جائے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے، ہندوستان کو سمجھنا چاہیے کہ تنازع کا بین الاقوامی قانونی فریم ورک کے تحت حل ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

پاکستان کا ڈیفالٹ رسک کس سطح پر پہنچ گیا ہے ؟











دلچسپ

عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز ، متوالے نے کتنے فِٹ لمبا بلا تیارکرلیا ؟












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں