ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر کے معاملے پر ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
تفصیلات کے مطابق یہ آڈیو سائفر کے معاملے پر تیسری جبکہ آج ہونے والی دوسری آڈیو لیک ہے۔
آڈیو میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے، سائفر کا بہت بڑا اثر پوری دنیا میں چلا گیا ہے۔ عمران خان کی آواز میں کہا جارہا ہے کہ حکمت عملی یہ ہے کہ عوام تو ہمارے ساتھ لگ چکی ہے۔
آڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ میر جعفر اور میر صادق کا جو بیانیہ ہے وہ آپ لوگوں نے فیڈ کرنا ہے
نئ آنیوالی آڈیو میں پی ٹی آئی چیئرمین اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اسد عمر ایک اور چیز ہے ہائنڈ سائیٹ میں یہ جو ہم اب کر رہے ہیں یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کردینا چاہیے تھا۔
آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اس لیٹر کا بہت بڑا یعنی جو ہم سوچ رہے ہیں ناں، اس کا ساری دنیا کے اندر ایک امپیکٹ چلا گیا ہے۔
شیریں مزاری آڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ چائنیز نے آفیشل اسٹیٹمنٹ ایشو کی ہے، امریکا کی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔
عمران خان کہتے ہیں کہ حکمت عملی یہ ہے کہ پبلک ہمارے ساتھ بیٹھی ہے، اب پبلک کے پریشر سے ہم چاہتےہیں کہ اتوار کو اس طرح ہائٹ پر پریشر ہو جو بھی جائے اسمبلی میں ووٹ دینے کےلیے اس کے یعنی وہ برانڈڈ ہو لیکن جو آپ نے برینڈ کرنا ہے ناں، میر جعفر اور میر صادق، آپ کو لوگوں کو سپون فیڈ کرنا ہے۔
آڈیو میں پی ٹی آئی چیئرمین کہہ رہے ہیں کہ مائنڈز آل ریڈی فرٹائل گراؤنڈ بنی ہوئی ہے، اس وقت ان کو آپ فیڈ کریں گے
تحریک انصاف کو ناقابل برداشت جھٹکا ،رجیم چینج سازش کی کہانی کاتیسرا پارٹ ، pic.twitter.com/giB91Id7g7
— M Qaiser Shaikh (@MqaiserShaikh) October 7, 2022