menu icon

وزیر اعظم عمران خان کے دو ساتھی گرفتار

سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا ہے
web desk dharti ویب ڈیسک


 

ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینٹ سے اٹھا لیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما اور ایپٹما کے وائس چیئرمین حامد زمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کونفرنس کے دوران دعوی کیا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے، سینیٹر سیف اللہ نیازی پر نامنظور ویب سائٹ چلانے کا الزام ہے، نامنظور ویب سائٹ غیر قانونی فنڈ ریزنگ کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم اس سے قبل سنیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر ریڈ کر چکی ہے، سائبر کرائم کی جانب سے سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضہ میں لیا گیا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے پاکستان تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں کی گرفتاری ظاہر کردی ہے، دونوں رہنماؤں کو منی لانڈرنگ کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عثمان ڈار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سینیٹ کے احاطے سے سینیٹر کو اٹھا لیا گیا؟ ملک میں اتنی بڑی فسطائیت کبھی نازل نہیں ہوئی، چیئرمین سینیٹ سینیٹر سے متعلق عمل کا نوٹس لیں۔

ادھر رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سینیٹر سیف نیازی کی سینیٹ کے احاطہ سے گرفتاری اس حکومت کی ایک اور سفاکانہ حرکت ہے، یہ بات ایک بار پھر یہ ثابت کر رہی ہے کہ اس حکومت کے دن پورے ہو چکے اور ان کے پاس سوائے اپنے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کے اور کوئی بیانیہ نہیں رہ گیا۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں