menu icon

شہباز گل کے لیے بڑی خوشخبری عدالت نے فیصلہ سنا دیا

شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم سمیت روزمرہ کی اشیا واپس دینے کا حکم
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے سپرداری کی جزوی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے اُن کے زیر استعمال اشیا واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے شہباز گل کی سپرداری کی جزوی درخواست منظور کرتے ہوئے شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم سمیت روزمرہ کی اشیا واپس دینے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے علی بخاری اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ اسلام آباد پولیس کو متنازع اشیا کو تفتیش کےلیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے، تاہم عدالت نے 31 اشیا کی لسٹ میں سے جزوی اشیا واپس کرنےکا حکم دیا۔

بعد ازاں عدالت نے شہباز گل کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں